اوڈیشہ: ایک کورونا متاثرہ مریض میں پایا گیا بلیک پھنگس

ڈاکٹروں کے مطابق ذیابطیس، کینسر جیسے مرض میں پہلے سے متاثر ہونے کے سبب مریض میں بلیک پھنگس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بھونیشور: اوڈیشہ میں ایک کورونا متاثرہ شخص میں میوکورمائیکوسِس‘ (بلیک پھنگس) پائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود محکمہ کی جانب سے جاری بیان میں اس کی تصدیق کی گئی ہے۔ 71 برس کے ذیابطیس سے متاثر شخص کے گزشتہ 20 اپریل کو کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد ہوم آئیسولیشن میں تھا۔ آنکھوں میں سوجن اور ناک میں کالاپن نظر آنے پر ہفتے کے روز اسے ایس یو ایم الٹمیٹ میڈیکیئر میں داخل کرایا گیا۔

استپال کے کان، ناک اور گلا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رادھا مادھو ساہو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مریض کے ناک کا انڈوسکوپی ٹیسٹ میں اس کے ناک کے اندر کنارے پر کالاپن نظر آیا ہے جو میوکورمائیکوسِس کا اشارہ ہے۔ محکمہ کے مطابق ریاست میں میوکورمائیکوسِس مرض کا علاج بھی دستیاب ہے۔


ڈاکٹر ساہو نے کہا کہ ریاست میں اس طرح کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ مریض کے ’کیس ہزٹری‘ کی معلومات لینے کے بعد پتہ چلا کہ اس نے پرانے ایئرکولر کا استعمال کیا تھا، جس کا پانی کافی وقت سے بدلا نہیں گیا تھا اور اسی کے بعد اس میں یہ علامت نظر آئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق ذیابطیس، کینسر جیسے مرض میں پہلے سے متاثر ہونے کے سبب مریض میں بلیک پھنگس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور یہ عام طور پر ان مریضوں میں زیادہ نظر آ رہا ہے جو کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں یا وہ جو پہلے سے کسی بیماری سے متاثر تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */