اوڈیشہ: نئے سال پر دعوت اڑانے کے لئے بکری چوری کے الزام میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر معطل
اڈیشہ پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو نئے سال کے موقع پر دعوت کے لئے دو بکریاں چرانے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے

بھونیشور: اڈیشہ پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو نئے سال کے موقع پر دعوت کے لئے دو بکریاں چرانے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ بولانگیر ضلع کے سندھکیلا تھانے کے اے ایس آئی سومن ملک کو بکری چوری میں ملوث ہونے پر معطل کیا گیا ہے۔
بکریوں کے مالک سنکرتن گرو نے الزام لگایا کہ ان کی دو بکریاں تھانے کے احاطے میں گھوم رہی تھیں، ان کو کو اے ایس آئی نے اٹھا کر مار ڈالا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی نے پولیس اہلکاروں کو بکرے ذبح کرتے ہوئے دیکھا۔
گرو نے الزام لگایا کہ جب اس نے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے شکایت درج کرانے کی کوشش کی تو پولس نے ایسا نہیں کیا، بلکہ اسھے دھمکی دکے کر بھگا دیا۔ اس واقعہ کے بعد مشتعل مقامی افراد سندھکیلا پولیس اسٹیشن پر جمع ہوگئے اور احتجاج کیا۔
بعد بولانگیر کے ایس پی کولاسکر نتن دگڈو نے اے ایس آئی کو معطل کر دیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔