اڈیشہ: پوری اسپتال میں انجیکشن لگنے کے بعد 12 مریضوں کی حالت خراب!

ڈرگ انسپکٹر ستیا برت گری نے کہا کہ انجکشن کی سپلائی او ایم ایس سی کے ذریعہ کی گئی ہے، اس لئے استعمال شدہ بوتلوں کو جانچ کے لئے ریاستی لیبارٹری میں بھیجا جائے گا۔

علامتی/ یو این آئی
علامتی/ یو این آئی
user

یو این آئی

پوری: اڈیشہ کے پوری ضلع صدر مقام میں ہفتے کی رات انجیکشن لگانے کے بعد 12 مریض بیمار ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کے روز اس سلسلے میں اطلاع دی۔ وارڈ میں تعینات اس وقت کے ڈاکٹر نے اپنے دورے کے دوران یہ انجکشن تجویز کیا تھا۔ تقریباً چار بجے ڈیوٹی نرس نے بارہ مریضوں کو اڈیشہ میڈیکل سپلائی کارپوریشن (او ایم ایس سی) کی جانب سے سپلائی کیے گئے سفوپرازون اور سیلبیکٹم 1500 ملی گرام انجیکشن لگایا۔

دو مریضوں کے تیمارداروں رسمیتا سوین اور سشما مالک نے کہا کہ انجیکشن لگتے ہی جسم کانپنے لگا اور وہ الٹیاں کرنے لگے۔ اس واقعے کے بعد مریضوں کے تیمارداروں نے الزام لگایا کہ نرس نے غلط انجکشن لگایا ہے۔ اسپتال کے دو ڈاکٹروں نے جلد ہی وارڈ میں پہنچ کر مریضوں کو ایک اور انجکشن لگایا، جس کے بعد دس مریضوں کو راحت ملی لیکن دو کی حالت تشویشناک ہے۔


اے ڈی ایم او پرنب شنکر داس نے بتایا کہ ڈاکٹر تمام بیمار مریضوں کا علاج کر رہے ہیں اور ڈرگ انسپکٹر نے استعمال شدہ انجکشن کی بوتلیں ضبط کرلی ہیں۔ ڈرگ انسپکٹر ستیا برت گری نے کہا کہ انجکشن کی سپلائی او ایم ایس سی کے ذریعہ کی گئی ہے، اس لئے استعمال شدہ بوتلوں کو جانچ کے لئے ریاستی لیبارٹری میں بھیجا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔