دہلی میں طاق-جفت اسکیم غیر ضروری: گڈکری

نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آلودگی کو قابو کرنے کے ارادے سے دہلی حکومت کی طرف سے لائی گئی طاق - جفت اسکیم کو غیر ضروری قرار دیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آلودگی کو قابو کرنے کے ارادے سے دہلی حکومت کی طرف سے لائی گئی طاق - جفت اسکیم کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو دارالحکومت میں آلودگی بڑھنے کے خدشے کو توجہ میں رکھ کر چار نومبر سے 14نومبر تک طاق -جفت اسکیم کو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلی کے اس فیصلے پر گڈکری نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ طاق -جفت اسکیم کی اب دہلی میں ضرورت نہیں ہے اور یہ غیر ضروری ہے۔


انہوں نے کہا کہ دہلی میں مرکزی حکومت کے رنگ روڈ بنانے کےبع دسے دارالحکومت میں آلودگی کی سطح میں کافی کمی آئی ہے۔ گڈکری نے کہا،’’میرا کیال ہے کہ طاق -جفت اسکیم کی ضرورت نہیں ہے۔مرکز کے رنگ روڈ بنانے کےبعد دارالحکومت میں آلودگی میں کافی کمی ہوئی ہے اور اگلے دو سال کے دوران ہمارے منصوبوں سے دہلی آلودگی سے پاک شہر ہوجائےگا۔‘‘

مرکزی حکومت نے ہریانہ اور راجستھان سے اترپردیش اور اتراکھنڈ جیسی ریاستوں کو آنے جانے والی گاڑیون کے دہلی میں داخل نہ ہونے کو توجہ میں رکھ کر ایسٹرن اور ویسٹرن پیریفیرل ایکسپریس وے بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ایکسپریس وے کے بن جانےسے ایسی گاڑیاں جنہیں دوسری ریاستوں میں جانا ہوتا ہے انہیں دہلی میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی اور اس کی وجہ سے دارالحکومت میں آلودگی کافی کم ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔