دہلی میں ایک بار پھر طاق -جفت فارمولہ

Getty Images
Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی: دارالحکومت میں آلودگی کے زہریلی سطح سے اوپر پہنچنے پرنیشنل گرین ٹربیونل( این جی ٹی) کی شرزنش کے بعد دہلی حکومت نے ایک بار پھر گاڑیوں کےلئے طاق -جفت نمبروں کا فارمولہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس بارطاق -جفت منصوبہ صرف پانچ دن ہی رہے گا۔ذرائع کے مطابق 13سے 17نومبر تک اسے نافذ کیا جائےگا۔اس کا باضابطہ اعلان شام تک ہونے کا امکان ہے۔
اس سے پہلے گزشتہ سال یکم جنوری سے 15جنوری اور پھر 15اپریل سے 30اپریل تک اسے نافذ کیا گیا تھا۔دارالحکومت میں گزشتہ دو روز سےلوگ آلودگی کی وجہ سے بری طرح پریشان ہیں۔اسکولوں کی چھٹیاں کردی گئی ہیں۔

ٹربیونل نے آج سماعت کے دوران دہلی حکومت،کارپوریشنوں اور قومی دارالحکومت خطے سے متعلق ریاستی حکومتوں کی جم کرسرزنش کی ہے۔ٹربیونل نے دہلی حکومت سے پوچھا کہ سماعت سے ایک دن پہلے ہی آلودگی کی روک تھام کے اقدامات کیوں شروع کئے گئے اور ہیلی کاپٹر سے مصنوعی بارش نہ شروع کئے جانے پر بھی حکومت کی سرزنش کی۔
طاق اور جفت منصوبہ کے تحت گزشتہ دو مرتبہ چارپہیے والی گاڑیوں کے آخری نمبر کے مطابق ایک دن چھوڑ کر اگلے دن سڑک پر اتارنے کی اجازت تھی۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔