اوکھی طوفان کی ممبئی میں دستک، اسکول کالج بند

اوکھی طوفان کی وجہ سے اب تک 26لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب اس طوفان کے مہاراشٹر کے ساحلی علاقہ کی طرف بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کیرالہ او ر تملناڈو کے بعد لکشدیپ اور آس پاس کے جزائر پر تباہی مچارہے طوفان ’اوکھی‘ میں پھنسے لوگوں کو بچانے کیلئے بحریہ ، ساحل محافظ دستہ اور فضائیہ کے جانباز دن رات مصروف ہیں اور اب تک تقریباََ 400لوگوں کو بچایا جاچکا ہے۔اب اس طوفان نے سورت اور ممبئی میں بھی دستک دے دی ہے۔ ممبئی میں بھاری بارش کے ساتھ اولے پڑے جس کے بعد انتظامیہ نے شہر کے تمام اسکول اور کالج بند کر دئے ہیں۔ ادھر گجرات کے ساحلی علاقوں میں اس کی دستک کی وجہ سے کئی سیاسی پارٹیوں کی انتخابی ریلیاں کینسل کرنی پڑیں۔

ادھر وزارت دفاع کے مطابق آج صبح دس بجے تک 357لوگوں کو محفوظ بچایا جاچکا ہے اور بچاؤ مہم ابھی جاری ہے۔بحریہ کے ساگر دھونی، یمنا، نریکشک، کابرا اور کالپینی جہاز کیرالہ ساحل ، شاردا اور شاردل لکشدیپ میں بچاؤ مہم چلا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بحریہ کا ٹوہی طیارہ ڈارنےئر، سیکنگ ہیلی کاپٹر اور جدید ہلکے ہیلی کاپٹر دھرو بھی ان علاقوں میں مسلسل پرواز کررہے ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق بحریہ نے تملناڈو اور کیرالہ کے سمندری علاقوں میں پھنسے 125لوگوں کو بچایا ہے وہیں ساحلی محافظ دستہ نے تقریباََ 200لوگوں کو سمندر سے نکالا ہے۔ بحریہ نے بھی 15سے بھی زائد لوگوں کو بحفاظت محفوظ مقام پر پہنچایا ہے۔ لکشدیپ اور آس پاس کے جزائر سے بھی اب تک تقریباََ 40لوگوں کو بچایا جاچکا ہے۔ بحریہ کے جہاز متاثرہ لوگوں کو راحت اور ضروری سامان کی سپلائی میں مصروف ہیں۔

اوکھی طوفان کی وجہ سے اب تک 26لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب اس طوفان کے مہاراشٹر کے ساحلی علاقہ کی طرف بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہیہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔