فیس بک پر سینگر کی بیٹی کے متعلق نازیبا تبصرہ، ایف آئی آر درج

شہر کوتوالی انچارج دنیش چندر مشرا نے اتوار کو بتایا کہ گنگا گھاٹ کوتوالی علاقے میں محلہ پریم نگر باشندہ انل کمار سنیل نے اپنی فیس بک اکاونٹ سے رکن اسمبلی کی بیٹی پر نازیبا تبصرہ کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اناؤ: اترپردیش کے ضلع اناؤ میں پولس نے عصمت دری کے ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کی بیٹی پر سوشل میڈیا کے ذریعہ نازیبا تبصرہ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

بی جے پی سے برخاست سینگر کے تئیں مشتعل لوگ سڑکوں پر اتر کر ان کی مخالفت کر رہے ہیں تو وہیں ایم ایل اے کی بیٹی پر ایک شخص نے فیس بک کے ذریعہ نازیبا تبصرہ کرنے پر لوگوں نے اس شخص کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مخالفت شروع ہوتے ہی شہر کوتوالی پولس نے تبصرہ کرنے والے شخص کے خلاف ملی تحریر کی بنیاد پر آئی ٹی ایکٹ میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پولس اس شخص کی تلاش میں ہے۔


شہر کوتوالی انچارج دنیش چندر مشرا نے اتوار کو بتایا کہ گنگا گھاٹ کوتوالی علاقے میں محلہ پریم نگر باشندہ انل کمار سنیل نے اپنی فیس بک اکاونٹ سے رکن اسمبلی کی بیٹی پر نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ اس ضمن میں کوتوالی علاقے کے محلہ پیڑی نگر باشندہ دھنجے سنگھ نے تحریر دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شکایت کنندہ کی تحریر پر انل کمار کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اس کو تلاش کیا جارہا ہے۔ اسی طرح فیس بک پر دویا اوستھی، نتن ترپاٹھی وغیرہ نے ملزم کی پوسٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ انل نے کچھ دیر بعد ہی اپنے اکاونٹ سے پوسٹ ڈلیٹ کرنے کے ساتھ معافی بھی مانگی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔