مہاراشٹر میں نئی حکومت کی حلف برداری، ٹریول ایڈوائزری جاری، کئی سڑکیں بند
ممبئی میں آج مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ اور دو نائب وزرائے اعلیٰ کی حلف برداری کے سبب ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے

مہایوتی کے لیڈران / تصویر: آئی اے این ایس
ممبئی میں آج شام 5:30 بجے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور دو نائب وزرائے اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی۔ یہ تقریب ممبئی کے معروف آزاد میدان میں ہوگی، جہاں دیویندر فڑنویس کو مہاراشٹر کا اگلا وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا۔
بی جے پی نے دیویندر فڑنویس کو اپنا لیڈر منتخب کر کے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا ہے، جس سے ریاست میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری سیاسی کشمکش کا خاتمہ ہو گیا۔ شیو سینا کے ایکناتھ شندے اور این سی پی کے اجیت پوار بھی اس تقریب میں دیویندر فڑنویس کے ساتھ حلف لیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
ممبئی پولیس نے تقریب کے دوران ٹریفک کے مسائل سے بچنے کے لیے آج دوپہر 12 بجے سے رات تک کئی سڑکوں پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے اور شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ خاص طور پر لوکل ٹرینوں کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
دیویندر فڑنویس کے وزیر اعلیٰ بننے کی خبر پر تھانے میں بی جے پی کے دفتر کے باہر جشن منایا گیا۔ کارکنوں نے لڈو بانٹ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
متاثرہ سڑکیں:
- مہاپالیکا مارگ: سی ایس ایم ٹی جنکشن سے میٹرو جنکشن تک ٹریفک بند رہے گا۔ متبادل کے طور پر ایل ٹی مارگ اور ڈی این روڈ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
- مہاتما گاندھی مارگ: چافیکر بندھو چوک سے میٹرو جنکشن تک ٹریفک بند۔ ایل ٹی مارگ اور ڈی این روڈ کے ذریعے سفر کریں۔
- ہزاری مل سونی مارگ: چافیکر بندھو چوک سے سی ایس ایم ٹی جنکشن تک پابندی ہوگی۔ متبادل میں ہتاتما چوک اور شہید بھگت سنگھ مارگ موجود ہیں۔
- میگھ دوت بریج: این ایس روڈ اور کوسٹل روڈ سے شیمالداس گاندھی جنکشن تک پابندی ہوگی۔
- رام بھاؤ سالگاؤنکر روڈ: یہ سڑک دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہے گی۔
دیویندر فڑنویس کے وزیر اعلیٰ بننے کی خبر پر تھانے میں بی جے پی کے دفتر کے باہر جشن منایا گیا۔ کارکنوں نے لڈو بانٹ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔