دہلی میں کورونا کے 57 نئے معاملے ، 44 صحت یاب

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں کوئی بھی کورونا سے نہیں مرا جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 25،083 ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے معاملوں میں الٹ پھیر جاری ہے لیکن اعداد و شمار سے ظاہر ہے کے وبا قابو میں ہے اور زیادہ نئے معاملے رپورٹ نہیں ہو رہے ہیں ۔ کل یعنی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔ 19 وبا کے 57 نئے معاملے رجسٹرڈ ہوئے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید 44 کا اضافہ ہوا۔

سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ متاثرہ معاملوں کی تعداد بڑھ کر 14،38،211 ہوگئی ہے۔ اسی طرح کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14،12،716 ہو گئی ہے۔


اس دوران دارالحکومت میں کوئی بھی کورونا سے نہیں مرا جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 25،083 ہے۔ دہلی میں سرگرم معاملے بڑھ کر 13 اور بڑھ کر اب 412 ہو گئے ہیں۔

دارالحکومت میں مثبت شرح 0.05 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.74 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74،540 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔ واضح رہے دہلی میں وبا کی دوسری لہر کے دوران لوگوں کو بہت پریشانی ہوئی تھی ایک تو مریضوں کی تعداد بہت زیادہ تھی اور ساتھ میں بنیادی طبی سہولیات کا فقدان تھا۔ اس دوران آکسیجن کے لئےمریضوں کے رشتہ دار بہت پریشان رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔