نوح تشدد کا ملزم بٹو بجرنگی آیا پولیس کی گرفت میں، میوات سی آئی اے کو فرید آباد میں ملی بڑی کامیابی

بٹو بجرنگی کو اوشا ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نوح کی شکایت پر درج ہوئے مقدمہ نمبر 413 مورخہ 15 اگست 2023 دفعہ 148، 149، 332، 353، 186، 395، 397، 506 تعزیرات ہند اور آرمس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بٹو بجرنگی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

بٹو بجرنگی، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ہریانہ کے نوح تشدد کا ملزم بٹو بجرنگی منگل کے روز پولیس کی گرفت میں آ گیا۔ میوات سی آئی اے پولیس نے اسے 15 اگست کو فرید آباد سے گرفتار کیا۔ پہلے خبر آئی تھی کہ اسے پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، لیکن تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ بٹو بجرنگی کو نوح تشدد سے پہلے اشتعال انگیز ویڈیو جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بٹو بجرنگی کو اوشا ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نوح کی شکایت پر درج ہوئے مقدمہ نمبر 413 مورخہ 15 اگست 2023 دفعہ 148، 149، 332، 353، 186، 395، 397، 506 تعزیرات ہند اور آرمس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اب بٹو بجرنگی کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


اس سے قبل بٹو بجرنگی نے ایک میڈیا چینل سے بات چیت میں دعویٰ کیا تھا کہ نوح میں شوبھا یاترا ک ے شورش پسندوں نے سازش کے تحت فساد کیا۔ بٹو نے بتایا کہ اسے کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی تھی۔ اسے میوات آنے کو لے کر دھمکایا جا رہا تھا۔ اس لیے اس نے ویڈیو پوسٹ کر آنے کی بات کہی تھی۔ اسے نہیں پتہ تھا کہ شورش پسندوں نے اس طرح کی تیاری کر رکھی تھی۔

بٹو بجرنگی نے یہ بھی بتایا تھا کہ ہم نے وہاں امن کے ساتھ جلابھشیک کیا، ہمارے ساتھ بزرگ، خواتین اور بچے تھے۔ میرے ہاتھ میں کوئی اسلحہ نہیں تھا۔ جس کے ہاتھ میں اسلحہ ہوگا وہ لائسنس والا ہی ہوگا۔ جب پہاڑیوں سے فائرنگ ہونے لگی تب ہمارے لوگوں نے اسلحے نکالے۔ بہن بیٹیوں کی حفاظت کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی تھی، نہ کہ کسی کو مارا تھا۔ بٹو نے کئی لوگوں کے نام کا انکشاف کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انھوں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔


بٹو بجرنگی فرید آباد کا رہنے والا ہے۔ بٹو کا اصل نام راج کمار ہے۔ بٹو بجرنگی خود کو گئو رکشک بتاتا ہے۔ بٹو گئو رکشا بجرنگ فورس نامی تنظیم کا سربراہ ہے۔ اس تنظیم نے برج منڈل یاترا میں آنے کی اپیل والے پوسٹر تقسیم کیے تھے۔ بٹو بجرنگی کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔