پٹرول-ڈیزل کی لگاتار بڑھتی قیمتوں کے خلاف این ایس یو آئی کا زبردست مظاہرہ

این ایس یو آئی کارکنان دوپہیہ گاڑی کو ٹھیلے پر لے کر جن پتھ واقع پٹرول پمپ پہنچے اور بڑھتی قیمتوں کے خلاف آواز اٹھائی، انھوں نے حکومت سے فوری طور پر پٹرول و ڈیزل کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پٹرول و ڈیزل کی لگاتار بڑھتی قیمتوں کو لے کر سیاست تیز ہو گئی ہے۔ این ایس یو آئی نے قیمتوں میں اضافہ کے خلاف آج علامتی احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ این ایس یو آئی کے مطابق جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج این ایس یو آئی کارکنان نے اس اضافہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ دوپہیہ گاڑی کو ٹھیلے پر لے کر جن پتھ واقع پٹرول پمپ پہنچے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ این ایس یو آئی کارکنان نے ایندھن کی قیمت میں فوری طور پر کمی کا مطالبہ بھی کیا۔

پٹرول-ڈیزل کی لگاتار بڑھتی قیمتوں کے خلاف این ایس یو آئی کا زبردست مظاہرہ

اس احتجاجی مظاہرہ میں این ایس یو آئی کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔ کارکنان نے کہا کہ بی جے پی حکومت پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں لگاتار بڑھا رہی ہے اور گزشتہ کچھ ہفتوں میں ہی قیمتیں آسمان کو چھو گئی ہیں۔ اس سے پہلے بھی این ایس یو آئی اور انڈین یوتھ کانگریس کارکنا بڑھتی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔