این ایس یو آئی نے امبیڈکر جینتی پر ’سماجک نیائے سمیلن‘ کا کیا انعقاد

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ نے کہا کہ باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے ہندوستانی آئین کے ذریعے ملک کو مساوات، آزادی اور بھائی چارے کا راستہ دکھایا۔

<div class="paragraphs"><p>’سماجک نیائے سمیلن‘ میں موجود سامعین، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/nsui">@nsui</a></p></div>
i
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے منگل کے روز دہلی یونیورسٹی کے شنکر لال آڈیٹوریم میں باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر ’سماجک نیائے سمیلن‘ کا انعقاد کیا۔ جس میں طلباء اور سینئر لیڈران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ نے بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات کی پائیدار مطابقت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے ہندوستانی آئین کے ذریعے ملک کو مساوات، آزادی اور بھائی چارے کا راستہ دکھایا، اور ان کی زندگی نسلوں کو سماجی انصاف، تعلیم و حقوق کے لیے لڑنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔ اس سمیلن میں سرگرم لیڈران نے شرکت کی جن میں اے آئی سی سی کے این ایس یو آئی انچارج کنہیا کمار، اے آئی سی سی شیڈول کاسٹ ڈپارٹمنٹ کے صدر راجندر پال گوتم، اے آئی سی سی کوآرڈینیٹر این ایس یو آئی انچارج انشول ترویدی اور این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ شامل رہے۔


سمیلن میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آئینی اقدار، مساوات اور حقوق جیسے اہم موضوعات پر غور و خوض کیا۔ یہ بیداری، شراکت داری اور ایک منصفانہ و جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر دیا گیا پیغام یہ تھا کہ امبیڈکر جینتی صرف یاد کا دن نہیں ہے بلکہ سماجی بیداری، ذمہ داری اور تبدیلی کے عزم کی علامت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔