این پی آر بہت ہی ’خطرناک گیم‘ ہے: ممتا بنرجی

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں غیر بی جے پی حکومتوں سے اپیل کرتی ہوں کہ این پی آر وہ نافذ نہ کریں کیوں کہ اس میں بہت ہی خراب دفعات کو شامل کیا گیاہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے شمالی مشرقی ریاستوں میں غیر بی جے پی حکومتوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ ”این پی آر“ کی ایکسرسائز شروع کرانے سے ”اس میں شامل کچھ نکات“ کو ختم کرانے پر زور دیں۔ این پی آر کی ایکسرسائز پر شک وشبہ کا اظہار کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ”یہ بہت ہی خطرناک گیم“ ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ والدین کا برتھ سرٹیفکٹ مانگانا دراصل این آر سی کو ہی نافذ کرنے کا کھیل ہے۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ میں بی جے پی و غیر بی جے پی حکومت تریپورہ، آسام، منی پور، اروناچل پردیش،میگھالیہ، میزورم کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ این پی آر کی ایکسرسائز کو شروع کرانے سے قبل اس کے قانون اور اس میں شامل دفعات کو توجہ سے پڑھیں۔


وزیرا علیٰ نے کہا کہ میں اپیل کرتی ہوں کہ این پی آر وہ نافذ نہ کریں کیوں کہ اس میں بہت ہی خراب دفعات کو شامل کیا گیاہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس حکومت جلد ہی شہریت ترمیمی ایکٹ پر ریزولیشن پاس کرائے گی۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں میڈیا کے ذریعہ خبر ملی ہے کہ اب این پی آر میں والدین کا برتھ سرٹیفکٹ دینا ضروری نہیں ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگر دینا ضروری نہیں ہے تو پھر اس کا حصہ کیوں بنایا گیا ہے۔اس سوال کو بہر صورت ختم کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جولوگ اپنے والدین کا برتھ سرٹیفکٹ نہیں فراہم کرسکیں گے خطرہ ہے کہ انہیں بعد میں پریشان کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سلی گوڑی اور پہاڑی علاقوں کے چار روزہ دورے پر ہیں اور اس درمیان وہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریلیوں کی قیادت بھی کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔