اب ناگالینڈ بی جے پی کی مشکلیں بڑھیں، پارٹی کے اندر پھوٹ ظاہر

ناگالینڈ میں بی جے پی کی خواتین یونٹ کے رہنماؤں اور نو ضلعی صدور نے ریاستی بی جے پی صدر تیمجن ایما الونگ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مودی اور امت شاہ
مودی اور امت شاہ
user

یو این آئی

کوہیما: ناگالینڈ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر تیمجن ایماالونگ کو ہٹانے کے مطالبے سے پارٹی کے اندر پھوٹ پڑنے کے آثار دکھ رہے ہیں۔ ریاست میں بی جے پی کی خواتین یونٹ بھارتیہ جنتا مہیلا مورچہ (بی جے ایم ایم) کے رہنماؤں اور نو ضلعی صدور نے الونگ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہاں جاری مشترکہ بیان کے مطابق توئی اسمبلی حلقہ کے پارٹی صدر رین پونتھونگ نگولی، ووکھا اسمبلی حلقہ کے صدر یوپونگ تھونگ اجنگ اور سینس حلقہ کے صدر نپومو نگولی نے ان نو ضلعی صدور سے اپنے عہدے سے استعفی دینے کے فیصلے پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی صدور کے استعفیٰ سے موجودہ سطح پر پارٹی کی پوزیشن ہر سطح پر کمزور ہوجائے گی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ وقت میں اس استعفے سے پارٹی کو بہت نقصان ہوگا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ متحد ہو کر آئندہ 2023 کے اسمبلی انتخابات کے لئے کام شروع کریں ،یہ وقت پارٹی کے اندر پھوٹ ڈالنے کا نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔