مہاراشٹر سیاسی گہما گہمی پر دیو گوڑا کا بڑا بیان ’’سیاست میں کوئی کسی کا مستقل دوست یا دشمن نہیں‘‘

جے ڈی ایس سربراہ ایچ ڈی دیوگوڑا مہاراشٹر کی سیاست میں جاری اتھل پتھل کے دوران بیان دیا ہے کہ ’’ اب وقت آ گیا ہے جب کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) بی جے پی کو سبق سکھائیں‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

كلبرگی: سابق وزیر اعظم اور جنتا دل سیکولر کے سربراہ ایچ ڈی دیوگوڑا نے مہاراشٹر میں بدلتے ہوئے سیاسی واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ سیاست میں کوئی کسی کا مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا اور وقت کے مطابق حالات بدلتے رہتے ہیں۔

دیوگوڑا نے یہاں صحافیوں سے کہا’’ایک وقت تھا جب بالا صاحب ٹھاکرے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مہاراشٹر میں نشستیں دی تھیں۔ لال کرشن اڈوانی اور اٹل بہاری واجپئی نے بالا صاحب کے گھر جا کر سیٹوں کیلئے درخواست کی تھی۔ بی جے پی آج اسے فراموش کر گئی اور خود غرضی کی سیاست کی راہ پر چل رہی ہے، تو ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کو سبق سکھانے کی ٹھانی۔اب وقت آ گیا ہے کہ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) بی جے پی کو سبق سکھائیں‘‘۔


سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیاست میں وقت کے مطابق حالات بدلتے رہتے ہیں۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب جن سنگھ اور جنتا پارٹی کی قیادت میں تمام سیاسی پارٹیاں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے خلاف متحد ہو گئے تھے اور انہیں ہرا دیا تھا۔ اب ایک بار پھر حالات بدلے ہیں اور فرقہ پرست بی جے پی کو شکست دینے کے لئے تمام سیاسی پارٹیاں اس کے خلاف ہو گئی ہیں۔ کانگریس کو شیو سینا کو حمایت دینی چاہیے، پانچ سال تک اسے پریشان نہیں کیا جانا چاہیے، تبھی لوگ ان پر یقین کر سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔