اب سونے سے تیار 9 کیریٹ کے زیورات پر بھی ہال مارکنگ لازمی، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس کا فیصلہ
آل انڈیا جیم اینڈ جویلری ڈومیسٹک کونسل نے ’ایکس‘ پر بتایا کہ اب سبھی جویلرس اور ہال مارکنگ سنٹرس کو بی آئی ایس کے نئے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

فائل تصویر، آئی اے این ایس
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس (بی آئی ایس) نے 18 جولائی کو ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 9 کیریٹ سونے سے تیار زیورات کو بھی لازمی ہال مارکنگ والے زمرے میں شامل کر دیا۔ نیا اصول جولائی ماہ سے ہی نافذ ہو گیا ہے۔ نئے اعلان کے بعد 9 کیریٹ کے زیورات پر بھی ہال مارک دینا ضروری ہوگا۔ اب تک 24 کیریٹ، 23 کیریٹ، 22 کیریٹ، 20 کیریٹ، 18 کیریٹ اور 14 کیریٹ والے زیورات پر ہی ہال مارکنگ ہوتا تھا۔
ہال مارک سونے کی شفایت کی تصدیق کرتا ہے۔ یعنی 9 کیریٹ والے سونے کے زیورات کی شفافیت سے متعلق تصدیق بھی اب ہال مارکنگ کے ذریعہ کی جائے گی۔ آل انڈیا جیم اینڈ جویلری ڈومکسٹک کونسل نے ’ایکس‘ پر بتایا کہ اب سبھی جویلرس اور ہال مارکنگ سنٹرس کو بی آئی ایس کے نئے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ نئے اصول کے مطابق 9 کیریٹ سونا (375 پی پی ٹی) اب لازمی ہال مارکنگ کے دائرے میں آ گیا ہے۔ پہلے 9 کیریٹ سونے پر یہ ضروری نہیں تھا، لیکن اب صارفین کو سونے کی شفایت کی درست جانکاری دینے کے لیے اسے یقینی بنایا گیا ہے۔
سینکو گولڈ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سووَنکر سین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ 9 کیریٹ سونے کی ہال مارکنگ حکومت کا ایک بہترین قدم ہے۔ اس سے سونے کے زیورات سستے اور خریدنے میں آسان ہوں گے۔ خصوصاً تب جب سونے کی قیمت بہت زیادہ ہیں۔ 9 کیریٹ میں جدید اور اسمارٹ ڈیزائن آسانی سے بنائے جا سکتے ہیں اور کمپنیاں نئے ڈیزائن و اسٹائل میں رد و بدل بھی کر سکتی ہیں۔ اس سے آنے والے وقت میں برآمدگی بھی بڑھ سکتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔