اب جانوروں میں پھیلا ایک نیا وائرس، کانپور میں 8 کتوں کی موت

کورونا وائرس اور برڈ فلو کے بعد اب جانوروں میں ایک نئے وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ پروو نامی اس وائرس کی دستک سے اتر پردیش کے کانپور میں ہڑکمپ مچ گیا ہے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانپور: کورونا وائرس اور برڈ فلو کے بعد اب جانوروں میں ایک نئے وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ پروو نامی اس وائرس کی دستک سے اتر پردیش کے کانپور میں ہڑکمپ مچ گیا ہے۔ اس وائرس کی زد میں آنے والے کم از کم آٹھ کتے دم توڑ چکے ہیں۔ مرنے والے آٹھ میں سے دو کتوں کے پوسٹ مارٹم سے ظاہر ہوا ہے کہ ان کی آنتیں گل گئی تھیں اور موت سے پہلے کتوں نے خون کی الٹی کی تھی۔

پروو ایک انتہائی مہلک وائرس ہے۔ یہ کتے اور پلوں میں ایک متعدی معدے کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔ اگر اس کا علاج بروقت نہ کیا جایے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس وائرس اس لیے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ کتوں میں آسانی سے پھیل جاتا ہے۔

کانپور کے بھرت گاؤٌں بلاک کے کیونٹارا گاؤں میں وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے کتوں کی موت ہوگئی۔ کچھ ہفتوں پہلے اسی گاؤں میں ایک بڑی تعداد میں کوے مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ویٹرنری ماہرین کی ایک ٹیم گائوں کا دورہ کر رہی ہے تاکہ متاثرہ کتوں میں رویہ کی تبدیلی کا جائزہ لیا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ وائرس بنیادی طور پر آنتوں کو متاثر کرتا ہے۔

جانوروں کے ماہر سروندر سچان نے کہا کہ پروو وائرس بڑے جانوروں کو متاثر نہیں کر پاتا لیکن کتوں کے لیے یہ مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ ٹیم میں ایک اور ڈاکٹر او پی ورما نے کہا کہ کتوں کو وائرس سے بچانے کے لئے ضروری ویکسین پیدائش کے تین ماہ کے اندر ٹیکہ لگوایا جانا چاہیے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔