جموں وکشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 10 اکتوبر کو

نوٹیفکیشن کے مطابق نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 ستمبر2018 جمعرات مقرر کی گئی ہے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 28 ستمبر 2018 جمعہ کو کی جائے گی ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سرینگر: جموں وکشمیر کے چیف الیکٹورل افسر شالین کابرا نے جمعرات کو میونسپل انتخابات 2018 کے دوسرے مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 ستمبر2018 جمعرات مقرر کی گئی ہے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 28 ستمبر 2018 جمعہ کو کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔انتخابات 10 اکتوبر 2018 بدھوار کو صبح 7 بجے سے 2 بجے تک ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی20 اکتوبر2018 سنیچروار کو عمل میں لائی جائے گی۔

جموں و کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں کشمیر ڈویزن کے 166 اور جموں ڈویزن کے 218 وارڈوں سمیت کل 384 وارڈ شامل ہیں۔ 

یہ نوٹیفکیشن سرینگر میونسپل کارپوریشن ( وارڈ نمبر18 سے37 تک)، میونسپل کمیٹی لنگیٹ( وارڈنمبر1 سے13 )،میونسپل کمیٹی سمبل (وارڈ 1 سے13 ) ،میونسپل کمیٹی کنزر (وارڈ 1 سے7 )، میونسپل کمیٹی وترگام (وارڈ1 سے13 )، میونسپل کمیٹی چرار شریف (وارڈ 1 سے 13 )، میونسپل کمیٹی بیروہ ( وارڈ1 سے13 )، میونسپل کمیٹی ماگام (وارڈ1 سے13 )، میونسپل کمیٹی یاری پورہ (وارڈ1 سے6 )، میونسپل کمیٹی فرصل (وارڈ1 سے13 )، میونسپل کونسل اننت ناگ (وارڈ1 سے25 )، میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ ( وارڈ1 سے17 ) کے لئے جاری کیا گیا ہے۔

جموں صوبہ میں دوسرے مرحلے کے تحت میونسپل کمیٹی کشتواڑ (وارڈ 1 سے13 )، میونسپل کمیٹی ڈوڈہ (وارڈ1 سے17 )، میونسپل کمیٹی بھدرواہ (وارڈ1 سے13 )، میونسپل کمیٹی ٹھاٹھری (وارڈ1 سے7 )، میونسپل کمیٹی رام بن (وارڈ1 سے7 )، میونسپل کمیٹی بانہال (وارڈ1 سے7 )، میونسپل کمیٹی بٹوت (وارڈ1 سے7 )، میونسپل کمیٹی اودہم پور (وارڈ1 سے21 )، میونسپل کمیٹی رام نگر (وارڈ1 سے13 )، میونسپل کمیٹی چنانی (وارڈ1 سے7 )، میونسپل کمیٹی ریاسی (وارڈ1 سے13 )، میونسپل کمیٹی کٹرہ( وارڈ1 سے13)، میونسپل کمیٹی کٹھوعہ (وارڈ 1 سے21 )، میونسپل کمیٹی ہیرا نگر (وارڈ1 سے13 )، میونسپل کمیٹی نگری پرول (وارڈ1 سے13 )، میونسپل کمیٹی لکھن پور(وارڈ1 سے7 )، میونسپل کمیٹی بلاور (وارڈ1 سے13 ) اور بسوہلی (وارڈ1 سے13 ) کے انتخابات ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔