یو پی: ساتویں و آخری مرحلے کا نوٹیفکیشن کل

ساتویں مرحلے میں جن 13پارلیمانی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں مہاراج گنج، گورکھپور، قیصر گنج، دیوریا، بانس گاؤں، گھوسی، سلیم پور، بلیا، غازی پور، چندولی، وارانسی، مرزا پور اور رابرٹس گنج شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: عام انتخابات کے پیش نظر اترپردیش میں ساتویں اور آخری مرحلے کے تحت 13 لوک سبھا سیٹوں کے لئے پیر کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا۔ ساتویں مرحلے کے تحت وارانسی، گورکھپور، غازی پور، چندولی اور مرزا پور جیسی اہم سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ساتویں اور آخری مرحلے کے تحت مرکزی وزیر منوج سنہا (غازی پور)، مرکزی وزیر و اپنا دل (سونے لال) کی فاؤنڈر انوپریا پٹیل (مرزا پور) یو پی بی جے پی صدر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے (چندولی) بھوجپوری اداکار و بی جے پی امیدوار روی کشن (گورکھپور) کے سیاسی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آخری مرحلے کے لئے 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ساتویں مرحلے کے لئے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہے گا۔ جبکہ کاغذات نامزدگی اس کے اگلے دن کی جائےگی۔ امیدوار 2 مئی تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ ساتویں مرحلے کے لئے 19 مئی کو صبح 07 بجے سے شام 06 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ساتویں مرحلے کے تحت اترپردیش کی جن 13 پارلیمانی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں مہاراج گنج، گورکھپور، قیصر گنج، دیوریا، بانس گاؤں، گھوسی، سلیم پور، بلیا، غازی پور، چندولی، وارانسی، مرزا پور اور رابرٹس گنج شامل ہیں۔

ساتویں مرحلے کے تحت جن 13 پالیمانی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ان پر ووٹروں کی مجموعی تعداد 2.32 کروڑ ہے۔ جن میں 1.26 کروڑ مرد اور 1.06 کروڑ تعداد خاتون رائے دہندگان کی ہے جبکہ 1416 تعداد تیسری جنس کے ووٹروں کی ہے۔ اس مرحلے کی ووٹنگ کے لئے 13979 بوتھ بنائے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔