سورین کی درخواست پر ای ڈی کو سپریم کورٹ کا نوٹس، سماعت 17 مئی کو

کپل سبل نے کہا کہ یہ ایک 'بہت بڑی ناانصافی' ہوگی اگر 17 مئی کو معاملے کی سماعت نہیں ہوسکی تو بہتر ہوگا کہ عدالت اسے خارج کر دے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں تین ماہ سے زیادہ وقت سے عدالتی حراست میں جیل میں بند سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ہائی کورٹ کے 3 مئی کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔

جسٹس سنجیو کھنہ اورجسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے ہیمنت سورین کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل کپل سبل کی جانب سے بار بار جلد سماعت کی درخواست کئے جانے پر ای ڈی کو نوٹس جاری کیا اور معاملے کو 17 مئی کو درج کرنے کی ہدایت کی۔


بنچ اس معاملے کو گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران یا جولائی میں غور کے لیے لسٹ بنانا چاہتی تھی، لیکن کپل سبل نے سماعت کے لیے جلد لسٹ بنانے کی درخواست کی۔ انہوں نے تاریخوں کی لسٹ کا بھی حوالہ دیا کیونکہ سپریم کورٹ نے ہیمنت سورین کو اپنی گرفتاری اور کیس میں تاخیر کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا تھا، جس سے 2024 کے عام انتخابات کے دوران  ہیمنت سورین کے حقوق مبینہ طور پر متاثر ہوئے۔

اپنی دلیل کی حمایت میں، کپل  سبل نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جمعہ کے روز یکم جون تک دی گئی عبوری ضمانت اور اپنی عرضی کی پیشگی کاپی ای ڈی کے وکیل کو 6 مئی کو فراہم کرنے کا حوالہ دیا۔ بنچ نے ابتدائی طور پر اس بات کا اشارہ دیتے ہوئے کہ اس معاملے کی سماعت 20 مئی کو کی جائے گی، کپل سبل نے کہا کہ یہ ایک 'بہت بڑی ناانصافی' ہوگی اگر 17 مئی کو معاملے کی سماعت نہیں ہوسکی تو بہتر ہوگا کہ عدالت اسے خارج کر دے، کیونکہ اس وقت تک ریاست میں لوک سبھا کے انتخابات ختم ہوجائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ مسٹر سورین کا معاملہ مسٹر کیجریوال کے معاملے میں جمعہ کو پاس کیے گئے حکم کے دائرہ کار میں آتا ہے، جس میں انہیں انتخابات کے دوران مہم چلانے کے لیے عبوری ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔