اودھو ٹھاکرے کی اہلیہ کے خلاف قابل اعتراض ٹویٹس کرنے والے بی جے پی کارکن کو نوٹس

بی جے پی کارکن گجاریا نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی اہلیہ کی ایک تصویر ٹوئٹ کی ہے اور تصویر کے نیچے قابل اعتراض تحریر میں رشمی ٹھاکرے کو مراٹھی رابڑی دیوی کا خطاب دیا گیا ہے۔

ادھو ٹھاکرے و رشمی ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
ادھو ٹھاکرے و رشمی ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی پولیس کی سائبر شاخ نے آج یہاں مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی اہلیہ رشمی ٹھاکرے کے تعلق سے قابل اعتراض ٹوئٹس پوسٹ کرنے کے معاملے میں بی جے پی مہاراشٹر کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار جیتن گجاریا کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آج پولیس کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گجاریا نے وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کی ایک تصویر ٹوئٹ کی ہے اور تصویر کے نیچے قابل اعتراض تحریر میں رشمی ٹھاکرے کو مراٹھی رابڑی دیوی کا خطاب دیا گیا ہے۔ اسی درمیان سائبر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نفرت انگیز پیغامات، جعلی پوسٹس اور ایسی خبریں سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں جو معاشرے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔