جموں وکشمیر میں پچاس نئے ڈگری کالجوں کے قیام کو منظوری

30 نئے ڈگری کالج ایسے مقامات پر قائم کیے جائیں گے جو ابھی اعلیٰ تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں، 10 نئے کالج خواتین کے لئے مخصوص ہوں گے۔ 8 پیشہ ور کالج اور 2 ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج قائم کیے جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: جموں وکشمیر میں گورنر انتظامیہ نے پچاس نئے ڈگری کالجوں کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔ سرکاری ترجمان نے کہا کہ مئی کی 29 تاریخ کو گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ میں ریاست میں 50 نے ڈگری کالجوں کے قیام کو منظوری دی گئی۔ ان میں سے 30 نئے ڈگری کالج ایسے مقامات پر قائم کیے جائیں گے جو ابھی اعلیٰ تعلیم کی سہولیت سے محروم ہیں، 10 نئے کالج خواتین کے لئے مخصوص ہوں گے۔ اس کے علاوہ 8 پیشہ ور کالج اور 2 ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج قائم کیے جائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گورنر انتظامیہ نے 52 نئے کالجوں کو کھولنے کی منظوری دی ہے۔ ان میں سے 39 عارضی عمارتوں میں کام کر رہے ہیں۔ یہ کالج رواں اور اگلے مالی سال کے دوران قائم کیے جا رہے ہیں جن نئے 50 کالجوں کو منظوری دی گئی ہے وہ ان 52 کالجوں کے علاوہ ہے۔


ریاستی حکومت کے حکم نامے زیر نمبر 1462-GAD of 2018 بتاریخ 25 ستمبر 2018ء کی رو سے تشکیل دی گئی کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مقصد کے لئے 31 جولائی 2019ء تک مقامات کی نشاندہی کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔