بھیا جی جوشی کی دھمکی: ایودھیا میں مندر کے علاوہ کچھ اور نہیں

ایودھیا میں مندر کے علاوہ کچھ اور نہیں بن سکتا۔ اپنے آپ میں واضح اشارہ کرتا ہے کہ عدالت کا فیصلہ کچھ بھی آئے اور کسی بھی فریق کے حق میں آئے، لیکن سنگھ تو مندر وہیں بنائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

چوتھی مرتبہ آر ایس ایس کےجنرل سکریٹری منتخب ہونے کے بعد بھیا جی جوشی نے اپنے بیان سے واضح کر دیا ہے کہ رام مندر کی تعمیر تو طے ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’رام مندر بننا طے ہے اور اس کی جگہ کچھ اور نہیں بن سکتا‘‘ ۔ انہوں نے کہا زمین کے مالکانہ حق کے تعلق سے فیصلہ آنے کے بعد ہی تعمیر کا عمل شروع ہوگا لیکن مندر بننا طے ہے۔ انہوں نےعدالت کے باہر اس معاملہ کو حل کرنے کی جو کوششیں ہو رہی ہیں اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر ایسی کوشش کا سنگھ خیر مقدم کرتا ہے‘‘۔ بھیا جی جوشی کا یہ کہنا کہ اس جگہ پر مندر کے علاوہ کچھ اور نہیں بن سکتا ۔اپنے آپ میں واضح اشارہ کرتا ہے کہ عدالت کا فیصلہ کچھ بھی آئے اور کسی بھی فریق کے حق میں آئے، لیکن سنگھ تو مندر وہیں بنائے گا۔ عدالت کے باہر اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوششوں کے تعلق سے انہوں نے کہا ’’اتفاق رائے بنتی ہے تو وہ اس کا استقبال کریں گے ،لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گیں‘‘۔

تریپورہ انتخابات جیتنے کے بعد وہاں جو ’لینن‘ کے مجسمے توڑے جانے کی خبریں آئیں اس کی انہوں نے سخت الفاظ میں مزمت تو کی، لیکن اس کے ساتھ انہوں نے کیرالہ میں ہو رہے سیاسی قتل کے مدے کو بھی جو ڑ کر اٹھایا۔ انہوں نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا نہیں مانتے کہ سال 2014میں بی جے پی سنگھ کی وجہ سے اقتدار میں آئی تھی بلکہ اس وقت حالات ہی ایسے تھے جن کی وجہ سے بی جے پی اقتدار میں آئی ۔

ادھر نیرو مودی معاملہ میں انہوں نے وہی کہا جو مرکزی حکومت کہتی رہی ہے کہ یہ گھوٹالہ سسٹم میں موجود خامیوں کی وجہ سے ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Mar 2018, 10:39 AM