بی جے پی کی ایک بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی، لوگ امید سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں: جیتو پٹواری

مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی 2014 سے 2024 تک کوئی بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام امید بھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر جیتو پٹواری،&nbsp;تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر جیتو پٹواری،تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ایک بھی گارنٹی پوری نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی 2014 سے 2024 تک کوئی بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام امید بھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران پٹواری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بدعنوانی کے خلاف نعرے لگاتے تھے، اس کے برعکس انتخابی بانڈز کے ذریعے سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیے گئے انکشافات سے لگتا ہے کہ یہ بی جے پی کی قانونی بدعنوانی کی مثال ہے۔ بی جے پی کو جن لوگوں نے چندہ دیا ہے، اس پربحث ہونی چاہئے۔ انتخابی بانڈ گھوٹالہ آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔


انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے لوگوں کو مفاد عامہ کے بہت سے قوانین دیے اور بی جے پی نے ان قوانین کو مفلوج کر دیا، کانگریس کسانوں کو ایم ایس پی کا حق دے گی۔ کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ بی جے پی کی کوئی بھی ضمانت پوری نہیں ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار عوام امید بھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

پٹواری نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ریاستی حکومت نے ضابطہ اخلاق کے نفاذ تک تبادلے کیے، لیکن اس کے بعد بھی کئی محکموں میں افسران نہیں ہیں۔ چارج کی بنیاد پر انتظامات چل رہے ہیں۔ انہوں نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی بہتر کارکردگی کا بھی دعویٰ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔