سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی اور ان کے بھائی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی اور ان کے بھائی رضوان سولنکی کے خلاف ایک مقامی عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ (این بی ڈبلیو) جاری کیا ہے۔ عدالت نے انہیں مفرور قرار دیا ہے

سماجوادی پارٹی رکن اسمبلی عرفان سولنکی / آئی اے این ایس
سماجوادی پارٹی رکن اسمبلی عرفان سولنکی / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانپور: سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی اور ان کے بھائی رضوان سولنکی کے خلاف ایک مقامی عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ (این بی ڈبلیو) جاری کیا ہے۔ عدالت نے انہیں مفرور قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاج مؤ کی ڈفنس کالونی میں ایک پلاٹ کی ملکیت کو لے کر ہونے نتازعہ میں ایک خاتون کی جانب سے آگزنی، دنگہ کرنے اور دھمکی دینے کی شکایت کے معاملہ میں عرفان اور رضوان مطلوبہ ہیں۔ جوائنٹ پولیس کمشنر آنند پرکاش تیواری نے کہا ’’واقعہ کے 10 دنوں کے بعد اور ایف آئی آر درج کرنے کے بعد دونوں کو پولیس نے مفرور قرار دیا ہے۔


پولیس نے عدالت میں ملزمان کے خلاف غیر ضمانتی وارٹ جاری کرنے کے لئے بھی درخواست پیش کی تھی۔ سولنکی برادران کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ اگر وہ پولیس کی گرفت میں نہیں آتے تو ان کی املاک قرق کر لی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔