یوپی اسمبلی انتخابات: تشہیر کے لئے نوئیڈا پہنچے منوج تیواری کو سخت مخالفت کا سامنا، جوتا بھی دکھایا گیا!

نوئیڈا میں منوج تیواری کی مخالفت کرنے والے لوگ اکھلیش یادو زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، پنکج سنگھ نوئیڈا سے بی جے پی کے امیدوار ہیں اور منوج تیواری ان کے لیے گھر گھر مہم چلانے نوئیڈا پہنچے تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نوئیڈا: بی جے پی امیدوار اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیٹے پنکج سنگھ کی حمایت میں مہم جوئی کے لئے نوئیڈا پہنچے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق منوج تیواری کی مخالفت کرنے والے لوگوں نے نہ صرف ان کے خلاف نعرے لگائے، بلکہ انہیں جوتا بھی دکھایا۔ ان کے خلاف احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو سیکٹر 17 کی جھگی آبادی کی بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، وائرس ہونے والی ویڈیو میں لوگ اکھلیش یادو زندہ باد کا نعرہ لگا رہے ہیں اور منوج تیواری کو واپس جانے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ اس دوران ایک ووٹر پہلے نعرے لگاتا ہے اور پھر جوتا دکھا کر احتجاج کرتا ہے۔ ویڈیو میں ایک خاتون بھی منوج تیواری کے خلاف احتجاج کرتی نظر آ رہی ہے۔ خاتون بھی اکھلیش یادو زندہ آباد کا نعرہ لگاتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔


اپنے خلاف احتجاج کے باوجود منوج تیواری نے شرمک کنج، سیکٹر-66، سیکٹر-71 اور سیکٹر-82 میں ’ڈور ٹو ڈور‘ مہم چلا کر لوگوں سے پنکج سنگھ کو بھاری اکثریت سے فتح یاب بنانے کی اپیل کی۔

نوئیڈا کی جے کالونی میں پوروانچل اور بہار کے لوگ بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔ جب انہیں منوج تیواری کے آنے کی اطلاع ملی تو لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ پولیس کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے کافی مشقت کرنی پڑی۔ اس دوران لوگوں کی سماجی دوری کا خیال نہیں رکھا اور ماسک بھی نہیں لگایا ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔