نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ: پہلے سفر کے لیے کرائے نے بھری اُڑان، ڈائنامک پرائسنگ سے ٹکٹ 30 فیصد تک ہوا مہنگا

ٹکٹ بکنگ شروع ہونے کے وقت نوئیڈا سے لکھنؤ کا کرایہ تقریباً 5000 روپے تھا۔ جمعہ کی شام اس کی قیمت 6500 روپے کے اوپر پہنچ گئی۔ اسی طرح بنگلورو کا ٹکٹ بھی گزشتہ روز کی نسبت مہنگا ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/PMOIndia">@PMOIndia</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹکٹ بکنگ شروع  ہوتے ہی لوگوں میں ہوائی سفر کی زبردست دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔ اس صورتحال میں پہلے ہی دن سفر کا تجربہ لینے کے لیے مقامی لوگ ٹکٹ بکنگ کرارہے ہیں۔ ڈائنامک پرائسنگ کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے میں نوئیڈا سے لکھنؤ اور بنگلورو کی ٹکٹوں کی قیمت قریب 30 فیصد تک مہنگی ہو گئی ہے۔

افسران نے بتایا کہ لکھنؤ کے لیے پرواز کرنے والی ایئربیس-320 جہاز میں تقریباً 78 سیٹیں ہیں۔ ان میں سے نصف سے زیادہ بُک ہو چکی ہیں۔ ریٹرن فلائٹ میں بھی بکنگ کی حالت کچھ ایسی ہی ہے۔ ٹکٹ بکنگ شروع ہونے کے وقت نوئیڈا سے لکھنؤ کا کرایہ تقریباً 5000 روپے تھا۔ جمعہ کی شام اس کی قیمت 6500 روپے کے اوپر پہنچ گئی۔ اسی طرح بنگلورو کا ٹکٹ بھی گزشتہ روز کی نسبت مہنگا ہوا ہے۔


واضح رہے کہ نوئیڈا ہوائی اڈے سے ایئر اکاسا 16 جون سے پروازیں شروع کردے گی۔ ہوائی کمپنی پیر تک فلائٹ شیڈیول جاری کرسکتی ہے۔ شیڈیول جاری کرنے کے ساتھ ہی ٹکٹوں کی بکنگ بھی شروع ہوجائے گی۔ نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ مینجمنٹ (این آئی اے) کے ساتھ  معاہدے کے مطابق انڈیگو، اکاسا ایئر اور ایئر انڈیا ایکسپریس کمرشل پروازوں کی تیاری کر رہی ہے۔

جمعہ کے روز انڈیگو نے 15 جون سے کمرشل فلائٹوں کے آپریشن کے لیے شیڈیول جاری کرکے ٹکٹ بکنگ بھی شروع کر دی تھی۔ اکاسا ممبئی، بنگلورو، جموں، لکھنؤ، وارانسی، ایودھیا، چنڈی گڑھ، امرتسر وغیرہ جیسے اہم شہروں کے لیے پروازیں شروع کرسکتی ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔