نوئیڈا اتھارٹی کی مافیا کے خلاف انہدامی کارروائی، 62 ’غیر قانونی‘ فارم ہاؤسز کو بنایا بلڈوزر کا نشانہ

نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بدھ کے روز تجاوزات کے خلاف ایک بڑی مشترکہ مہم شروع کرتے ہوئے جمنا اور ہندن ندیوں کے ڈوب علاقوں میں غیر قانونی کالونیوں اور فارم ہاؤسز کو بلڈوزر کے ذریعے منہدم کر دیا

نوئیڈا میں انہدامی کارروائی / آئی اے این ایس
نوئیڈا میں انہدامی کارروائی / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نوئیڈا: نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بدھ کے روز تجاوزات کے خلاف ایک بڑی مشترکہ مہم شروع کرتے ہوئے جمنا اور ہندن ندیوں کے ڈوب علاقوں میں غیر قانونی کالونیوں اور فارم ہاؤسز کو بلڈوزر کے ذریعے منہدم کر دیا۔ میڈیا رپورٹ میں اسے لینڈ مافیا کے خلاف ایک بڑی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی اے این ایس کے مطابق نوئیڈا اتھارٹی کے تقریباً 150 ملازمین نے 8 ڈمپروں اور 9 جے سی بی مشینوں کا کا استعمال کرتے ہوئے نوئیڈا سیکٹر-150 میں واقع تقریباً 1.45 لاکھ مربع میٹر ڈوب علاقے پر بنائے گئے 62 فارم ہاؤسز کو منہدم کیا گیا۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر کی گئی اس انہدامی کارروائی کے دوران محکمہ لینڈ ریکارڈ نوئیڈا اور محکمہ آب پاشی کی مشترکہ ٹیم موجود رہی۔


اس کے علاوہ ملوث تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ معلومات کے مطابق جس زمین پر یہ کارروائی ہوئی ہے اس کی قیمت تقریباً 55 کروڑ تھی۔

نوئیڈا اتھارٹی کی طرف سے یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ شہری ایسے لینڈ مافیا کے چنگل میں نہ پھنسیں اور غیر قانونی پلاٹنگ، کالونائزیشن میں ملوث لینڈ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کو خبردار کیا ہے کہ نوئیڈا کے ڈوب علاقے میں کسی بھی تعمیر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اگر مستقبل میں ایسی کوئی سرگرمی ہوتی ہے تو پولیس فورس کی موجودگی میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ سی ای او نے ایسے معاملات میں مسلسل کارروائی کی ہدایات دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔