انڈیا اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم پر کوئی مسئلہ نہیں: نتیش کمار

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبئی میں انڈیا اتحاد کی بہت اچھی میٹنگ ہوئی۔ پریس کانفرنس میں پارٹی کے تمام رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار احسن طریقے سے کیا۔ ہم سب مل کر کام کریں گے

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ہفتہ کو کہا کہ حزب اختلاف کے اتحاد ’انڈیا‘ میں سیٹوں کی تقسیم پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم ملک بھر میں پروگرام منعقد کریں گے اور متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔

پٹنہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبئی میں انڈیا اتحاد کی بہت اچھی میٹنگ ہوئی۔ پریس کانفرنس میں پارٹی کے تمام رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار احسن طریقے سے کیا۔ ہم سب مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ آپس میں الیکشن لڑنے پر کل ہی فیصلہ کر چکے ہیں۔ 'انڈیا' اتحاد میں سیٹ شیئرنگ کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’’ممبئی میٹنگ میں ہم نے آپس میں ہر چیز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اب بہت جلد اندرونی طور پر سب کچھ طے کر کے بتا دیا جائے گا۔‘‘


انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم اس ماہ ہر چیز کا فیصلہ کر لیں گے۔ نتیش کمار نے کہا کہ 2 اکتوبر کو باپو کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم ملک بھر میں پروگرام منعقد کریں گے اور متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ممبئی میں میٹنگ میں شرکت کے بعد جمعہ کو پٹنہ واپس آنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ ’’بہت اچھی میٹنگ ہوئی، سب کچھ طے ہو گیا۔ ہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا کیونکہ مرکزی حکومت قبل از وقت الیکشن کروا سکتی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔