دنیا کی کوئی بھی طاقت رام مندر تعمیر سے نہیں روک سکتی: کیشو پرساد

کیشو پرساد موریہ نے دعوی کیا کہ آنے والے عام انتخابات میں پارٹی 2014 سے بھی بڑی جیت حاصل کر نے جا رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سدھارتھنگر: اترپردیش کے نائب ویزر اعلی کیشو پرساد موریہ نے ایودھیا میں رام مندر تعمیر کےعزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت اس کی تعمیر سے نہیں روک سکتی۔

پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری سنیل بنسل کے ساتھ کارکنوں کے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے موریہ نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے اس کی تعمیر کی تاریخ نہیں بتائی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے آرڈیننس لانے کے وقت کا انتظار کرنا ہوگا۔

کیشو موریہ نے دعوی کیا کہ آنے واے عام انتخابات میں پارٹی 2014 سے بھی بڑی جیت حاصل کر نے جارہی ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کے بس کا کچھ نہیں ہے اور وہ شیوبھکت بن کر اور جنیو پہن کر ملک کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

نائب وزیراعلی نے کہا کہ بی جے پی کی مخالفت کے نام پر سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج وادی پارٹی اور کانگریس کچھ بھی بولتے رہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان پارٹیوں کے پاس ملک کے لئے کوئی بھی اسکیم نہیں ہے اور نہ ہی بی جے پی کی مخالفت کے لئے ان کے پاس کوئی ایجنڈا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔