جمہوریت میں فرقہ پرست، تعصب اور انتقام گیری کے لئے کوئی جگہ نہیں: فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں مسلمانانِ ہند سے بار بار اپیل کرتا رہتا ہوں کہ وہ متحد اور یک زبان ہوکر اپنے مفادات کا تحفظ کریں کیونکہ متحد ہوکر ہی ہمارے حقوق اور مذہبی آزادی قائم و دائم رہ سکتی ہے۔

فاروق عبداللہ، تصویر یو این آئی
فاروق عبداللہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: ملک کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور امن و امان اسی صورت میں ممکن ہے جب ملک کے سبھی لوگوں کے ساتھ مساوات اور آئینی و جمہوری حقوق کے اندر رہ کر انسانیت کا سلوک روا رکھا جائے گا۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے درگاہ حضرت خواجہ محی الدین چستی (رح) واقعہ اجمیر شریف میں حاضری کے موقعے پر وہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں مسلمانانِ ہند سے بار بار اپیل کرتا رہتا ہوں کہ وہ متحد اور یک زبان ہوکر اپنے مفادات کا تحفظ کریں کیونکہ متحد ہوکر ہی ہمارے حقوق اور مذہبی آزادی قائم و دائم رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں فرقہ پرست تعصب اور انتقام گیری کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ اس عظیم درگاہ پر میری حاضری جموں وکشمیر کے لوگوں کے امن و امان اور خوشحالی کے لئے تھی کیونکہ ریاستی عوام گزشتہ چار برسوں سے تباہ کن دور سے گزر رہے ہیں۔


فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ناانصافی اور ظلم و ستم نے تمام ریکارڈ مات کر دیئے گئے ہیں ، آج کل بلڈوزر کارروائی کے ذریعے لوگوں کے گھر اور مال و جائیدادوں کو مسمار کیا جا رہا ہے نیز جموں وکشمیر کے لوگ غربت، افلاس اور پریشانیوں سے جوجھ رہے ہیں۔ انہوں نے آج نماز فجر درگارہ اجمیری میں ہی ادا کی اور اس موقعے پر عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقاء اور جموں وکشمیر کے عوام کی فتح و نصرت کے لئے دعا کی۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان بھی تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔