کورونا کی نئی قسم سے گھبرانے کی نہیں احتیاط کی ضرورت: یوگی

یوگی نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ کورونا کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کا انفکشن تیزی سے پھیلتا ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ دوسری لہر کے مقابلے میں یہ ویرینٹ کافی کمزور ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر 15 تا 18 سال کے بچوں کو کووڈ ٹیکہ کاری کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی نئی قسم ’اومیکرون‘سے گھبرانے کی نہیں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلی ریاست میں 15 تا 18سال کے بچوں کے کووڈ ٹیکہ کاری کے آغاز کے موقع پر ڈاکٹر شیام پرساد مکھرجی (سول) اسپتال میں ٹیکہ کاری سنٹر کے جائزہ کے بعد میڈیا نمائندوں سے مخاطب تھے۔ جائزے کے دوران انہوں نے ٹیکہ کاری کے لئے آئے بچوں سے تبادلہ خیال کیا اور ٹیکہ کاری مرکز کے سہولیات کو دیکھا۔ انہوں نے افسران کو ٹیکہ کاری کے کام کو مرکزی حکومت کے گائیڈ لائنس کے مطابق انجام دینے کی ہدایت دی۔


یوگی نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ کورونا کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کا انفکشن تیزی سے پھیلتا ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ دوسری لہر کے مقابلے میں یہ ویرینٹ کافی کمزور ہے۔ یہ محض عام وائرل بخار ہے۔ کسی بھی بیماری سے محتاط رہنے اور احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس معاملے میں بھی گھبرانے کی نہیں احتیاط برتنے کی سخت ضرورت ہے۔

ملحوظ رہے کہ ریاست میں ابھی تک اومیکرون کے 08 معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے 03 صحت یاب ہوچکے ہیں بقیہ ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔ ریاست میں کورونا کے کل ایکٹیو کیسز 2261 ہیں ان میں سے 2100 سے زیادہ ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔