کورونا: کل دہلی میں نہیں چلے گی میٹرو ٹرین

کورونا سے بچاؤ کیلئے دہلی میٹرو نے مسافروں کو کم اور انتہائی ضروری ہونے کی صورت میں ہی میٹرو سے سفر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے جمعرات کو ہدایات جاری کی تھیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے انفیکشن سے لڑنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے 22 مارچ کو 'جنتا کرفیو' کے اعلان کے بعد دہلی میٹرو نے بھی اتوار کو اپنی سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعہ کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی کوشش کے تحت میٹرو سروس اس دن دستیاب نہیں رہے گی۔

واضح رہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے دہلی میٹرو نے مسافروں کو کم اور انتہائی ضروری ہونے کی صورت میں ہی میٹرو سے سفر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے جمعرات کو ہدایات جاری کی تھیں۔ان میں کہا گیا تھا کہ انتہائی ضرورت پڑنے پر ہی میٹرو کا سفر کریں۔


اس کے علاوہ میٹرو / اسٹیشنوں پر مسافر ایک دوسرے سے کم سے کم ایک میٹر کا فاصلے بنائے رکھنے کو کہا گیا تھا اور یہ بھی کہا گیا کہ مسافروں کو کھڑے ہوکرسفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انہیں متبادل ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز عوام سے صبح سات بجے سے رات نو بجے کے درمیان ’جنتا کرفیو‘ کے نظرئیے کو اپنانے کے لئے کہا تھا جہاں ان میں سے کسی کو لازمی خدمات کے تحت گھر سے باہر نکلنا ضروری نہ ہو۔


وزیراعظم نے اہل وطن کو یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ لازمی اشیاء مثلاً خوراک، دودھ، ادویات وغیرہ کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں سے گھبراہٹ اور بھگدڑ میں خریداری کرنے سے گریز کرنے پر زور دیا۔ وزیر عظم نے کووڈ۔ 19 سے مکمل طور پر نبرد آزما ہونے کے لئے ہر ایک سے مل جل کر کام کرنے اور تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے شہریوں سے غلط اطلاعات کا شکار نہ ہونے پر زور دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Mar 2020, 8:15 AM