بہار میں اب بَہار ہے! شراب پینے پر نہیں ہوگی جیل، نتیش حکومت کا فیصلہ

بہار حکومت نے 2021 کے نومبر میں ایک اعداد و شمار جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ جنوری 2021 سے اکتوبر 2021 تک چھاپہ ماری کر ریاست کے ضلعوں میں 49 ہزار 900 لوگوں کی گرفتاری ہوئی تھی۔

شراب، تصویر آئی اے این ایس
شراب، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بہار میں شراب بندی کے درمیان ایک بڑا فیصلہ نتیش حکومت کے ذریعہ لیا گیا ہے۔ اب شراب پینے والے کو اگر پکڑا گیا تو اسے جیل نہیں بھیجا جائے گا۔ اس کے بدلے اسے صرف شراب مافیاؤں کی جانکاری دینی ہوگی۔ ملی اطلاع کے مطابق اگر شراب مافیا کی گرفتاری ہو جاتی ہے تو شراب پینے والے کو جیل جانے سے چھٹکارا مل جائے گا۔ یہ جانکاری آبکاری کمشنر کارتیکے دھنجی نے دی ہے۔

دراصل بہار کی جیلوں میں شرابیوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ’آج تک‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق آج ہوئی ایک اہم میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا۔ بہار پولیس اور محکمہ برائے ممنوعہ شراب کو اس میں خصوصی اختیار دیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ بہار حکومت نے سال 2021 کے نومبر میں ایک اعداد و شمار جاری کیا تھا جس نے لوگوں کو حیران کر دیا تھا۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ جنوری 2021 سے اکتوبر 2021 تک خصوصی چھاپہ ماری کر ریاست کے ضلعوں میں 49 ہزار 900 لوگوں کی گرفتاری ہوئی تھی۔ ان میں شرابی اور شراب اسمگلر شامل تھے۔ ساتھ ہی اس دوران مجموعی طور پر 38 لاکھ 72 ہزار 645 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔