عیدالاضحی :ممبئی میں بکرےمنڈی نہیں لگے گی ، بکرے آن لائن خرید سکتے ہیں

وبائی مرض پھیلنے کاخدشہ ہے لہذامسلمان عیدالاضحی سادگی سے منائیں لیکن اگرچاہیں تووہ آن لائن بکروں کی خریداری کرسکتے ہیں کیوں کہ بیرون ریاست آمدورفت کے ذرائع بند ہیں ۔

تصویرڈان
تصویرڈان
user

یو این آئی

ریاست مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی حکومت کی جانب سے عیدالاضحی کے تعلق سے کوئی واضح احکامات نہیں جاری کئے گئے ہیں البتہ وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے آج مسلم اراکین اسمبلی ،مسلم وزراءاور دیگر سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعےخطاب کرتے ہوئے ریاست کے مسلمانوں سے عیدالاضحی سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ انھوں نے بڑے کے جانوروں کی قربانی کے تعلق سے خاموشی اختیارکرتے ہوئے انھوں ممبئی سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں عیدالاضحی سے قبل لگائی جانے والی روایتی بکرامنڈیوں کو اجازت دینے سے انکارکردیااور کہاکہ بکروں کی منڈی اور ان کی آمدورفت سے وبائی امراض پھیلنے کاخدشہ ہے لہذامسلمان عیدالاضحی سادگی سے منائیں لیکن اگرچاہیں تووہ آن لائن بکروں کی خریداری کرسکتے ہیں کیوں کہ بیرون ریاست آمدورفت کے ذرائع بند ہیں ۔

مسلم وزرا حسن مشرف ،نواب ملک ،اسلم شیخ ،عبدالستارشیخ ،مسلم اراکین اسمبلی ابوعاصم اعظمی ،امین پٹیل ،ذیشان صدیقی ،رئیس شیخ اور دیگر وزرااور اعلیٰ سرکاری عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ مختلف تہوار انسانی زندگیوں میں خوشیاں لاتے ہیں لیکن ایک جانب جہاں یہ خوشیاں لاتےہیں وہیں دوسری جانب کوروناوائرس کاقہر گذشتہ چارماہ سے بڑھتاہی جارہاہے نیزاس دوران ہم نے مختلف مذاہب کے تہواروں کاانعقاد سادگی سے کیاگیالہذاعیدالاضحی بھی سادگی سے علامتی طورپرمنائی جائے۔


وزیراعلیٰ نے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پر بغیر بھیڑ بھاڑ اکٹھاکئے اسے سادگی سے منایاجائے کیوں کہ بھیڑ بھاڑ اکٹھاہونے سے وباپھیلنے کاخطرہ مزید بڑھ جاتاہے اسی طرح سے بکروں کی آمدورفت سے بھی وبائی امراض پھیلنے کااندیشہ ہے ۔وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ حالیہ سال تمام تہوارمشکلات میں گزرے ہیں لیکن ہمیں توقع ہے کہ اگلے برس ہم تہواروں کو بڑے پیمانے پر منائیں گے لہذامسلمان مارکیٹ سے بکراخریدنے کامطالبہ نہ کریں ۔

اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے ریاست کی جانب سے لڑی جانے والی کوروناوائرس کی جنگ پر اپنااظہارخیال کیااور سرکاری حکام کاشکریہ اداکرتےہوئے کہاکہ دوران وباریاست میں جتنے تہوار منائے گئے اس میں ریاست کے عوام کابھرپورتعاون رہاہے ۔کچھ یہی تعاون وہ عیدالاضحی کے موقع پر مسلمانوں سے توقع کرتےہیں ۔ نیز ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے تہوارکوسادگی سے منائیں اور کسی بھی مذہب کے افراد کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے بغیر اپنے تہواروں کااہتمام کریں ۔وزیرداخلہ انل دیشمکھ نے بھی مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ تہوارسادگی سے منائیں ۔ اور بکروں کی خریداری کیلئے آن لائن نظام کاسہارالیں کیوں کہ بیرون ریاست سے بکروں کی آمد ممکن نہیں ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔