’کوئی بھی کورونا مریض پیسے نہ ہونے کی وجہ سے علاج سے محروم نہیں ہوگا‘

نوین پٹنائک نے کہا کہ کورونا وائرس صرف ہندوستان کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے بڑے بحران کے طور پر ابھرا ہے اور یہ تعلیم، صحت، معیشت، سیاحت، ٹرانسپورٹ اور سماج کو گہرائی سے متاثر کر رہا ہے۔

اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک / تصویر بشکریہ ٹوئٹر @Naveen_Odisha
اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک / تصویر بشکریہ ٹوئٹر @Naveen_Odisha
user

یو این آئی

بھونیشور: نوین پٹنائک نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں اہم کردار ادا کر رہے لوگوں (کورونا واریئرس) کے تئیں ممنونیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے یہاں کورونا واریئرس کی موجودگی میں ملک کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کی کشائی کی اور گزشتہ پانچ مہینوں کے دوران اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے والے کورونا واریئرس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

’کوئی بھی کورونا مریض پیسے نہ ہونے کی وجہ سے علاج سے محروم نہیں ہوگا‘

انہوں نے آزادی کی تحریک اور قومی سلامتی اور یکجہتی کے لئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران پٹنائک نے کہا کہ کورونا وائرس صرف ہندوستان کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے بڑے بحران کے طور پر ابھرا ہے اور یہ تعلیم، صحت، معیشت، سیاحت، ٹرانسپورٹ اور سماج کو گہرائی سے متاثر کر رہا ہے۔


پٹنائک نے کہا کہ کروڑوں لوگوں نے کورونا وبا کی وجہ سے اپنی روزی روٹی کھودی ہے اور ویکسین کے آنے کے بعد ہی صورت حال کنٹرول میں ہوگی، لیکن اس سے پہلے ہمیں اس وائرس کی وجہ سے ہوئی معاشی نقصانات کا بہادری سے سامنا کرنے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی۔

وزیراعلی نے کہا کہ اڈیشہ میں کورونا وائرس معاملے میں ملک میں نہ صرف اموات کی شرح کم ہے بلکہ صحتیاب ہونے والوں کی شرح بھی اچھی ہے اور یہ سب کووڈ واریئرس کے خود کو وقف کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت لوگوں کو ہر طرح کی مدد مفت میں مہیا کرا رہی ہے تاکہ کوئی بھی مریض علاج سے محروم نہ رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔