سوشانت سنگھ کو انصاف دلانے کے لیے بابا رام دیو نے کیا 'ہوَن'

بابا رام دیو کا کہنا ہے کہ "اس فیملی کو انصاف ملنا چاہیے جو در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ ہم لوگ یہی دعا کرتے ہیں کہ جلد از جلد سوشانت کو انصاف ملے۔"

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

تنویر

آج صبح سے ہی سوشانت سنگھ راجپوت کو انصاف دلانے کے لیے 'ہیش ٹیگ گلوبل پرئیرس فور ایس ایس آر' (GlobalPrayersForSSR#) ٹرینڈ کر رہا ہے۔ کئی مشہور و معروف ہستیوں نے ہاتھ جوڑ کر اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سوشانت کے لیے انصاف کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس مہم میں یوگ گرو بابا رام دیو بھی شریک ہو گئے ہیں اور انھوں نے تو سوشانت اور ان کی فیملی کو انصاف دلانے کے لیے باضابطہ 'ہوَن' کیا جس کا ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔

بابا رام دیو نے ہریدوار میں آنجہانی سوشانت سنگھ کی روح کو سکون پہنچانے کے مقصد سے پوجا پاٹھ کی اور ان کے لیے انصاف کی دعا کی۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ "میں نے سوشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں اور اہل خانہ سے بات کی، میں نے ان کا درد سنا تو میری بھی روح کانپ اٹھی۔ ہم سب پتنجلی میں اس آنجہانی روح کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔ سوشانت اور ان کے گھر والوں کو انصاف ملے۔"


بابا رام دیو کے وائرل ویڈیو میں وہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ "آج ہم یوم آزادی منا رہے ہیں اور یہ آزادی ہم نے اسی لیے پائی ہے تاکہ سبھی کو انصاف ملے۔ کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہ ہو۔ سبھی کو جینے کے لیے خوشحال زندگی ملے۔" وہ مزید کہتے ہیں کہ "سوشانت کی زندگی کو قاتلوں نے چھین لی، اب کم از کم اس کی روح کو انصاف مل جائے۔" اتنا ہی نہیں، بابا رام دیو نے یہ بھی کہا کہ "اس فیملی کو تو انصاف مل جائے جو در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ ہم لوگ یہی دعا کرتے ہیں کہ جلد از جلد سوشانت کو انصاف ملے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔