نتیش نے ریاست اور ملک کے لوگوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی

نتیش کمار نے کہا کہ ہندوستان ایک عظیم ملک ہےاور یہاں مختلف مذاہب، فرقوں اورعقیدت مندوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی، محبت اور رواداری بے مثال ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے عید الفطر کے موقع پرریاست اور ملک کے لوگوں بالخصوص مسلمان بھائی اور بہنوں کو عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزے داروں کے ذریعہ کی جانے والی عبادت سے ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ریاست اور ملک کے لیے امن اور خوشحالی آئے گی۔ میری دعا ہے کہ سماج میں امن، ہم آہنگی اور بھائی چارہ پورے طور پرقائم رہے۔

عید کا دن انعام کا دن ہے۔خدا اس مبارک دن پر اپنے نیک بندوں کو انعامات سے نوازتے ہیں۔ خدا ہم سب پر اپنی ر حمتوں کی بارش کرے اور ہم سب کی زندگی خوشی اور امن و سلامتی سے بھری رہے ۔


وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان ایک عظیم ملک ہے۔ یہاں مختلف مذاہب، فرقوں اورعقیدت مندوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی، محبت اور رواداری بے مثال ہے۔ یہاں تمام لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہوتے ہیں اور خوشیاں بانٹتے ہیں اور ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ اس سے ریاست اور ملک کو تقویت ملتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔