کوئی ملک کی اصل تاریخ کو کیسے بدل سکتا ہے؟‘ نتیش کمار نے امت شاہ کا اڑایا مذاق

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے یہ کہنے کے بعد کہ تاریخ کو پھر سے لکھنے کا وقت آ گیا ہے، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے یہ سوال کیا ہے کہ کوئی بھی ملک کے تاریخ کو کیسے بدل سکتا ہے؟

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے یہ کہنے کے بعد کہ تاریخ کو پھر سے لکھنے کا وقت آ گیا ہے، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے یہ سوال کیا ہے کہ کوئی بھی ملک کے تاریخ کو کیسے بدل سکتا ہے؟ دراصل شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مورخین نے ملک کے گزشتہ واقعات اور حکمرانوں کی طرف اشارہ نہیں کیا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو نئی دہلی میں ایک کتاب کی رسم اجرا تقریب کے دوران امت شاہ نے یہ بیان دیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’تاریخ لکھنے والوں نے مغل حکمرانوں کے کاموں کی جو تشریح کی ہے وہ درست نہیں تھی۔ میواڑ کے پانڈیا، اہوم، پلو، موریہ، گپت، سسودیا جیسے کئی حکمراں تھے جنھوں نے 500 سے زائد سالوں تک حکومت کی اور ملک کے لیے کافی جدوجہد کیا، لیکن ان پر کچھ نہیں لکھا گیا تھا۔‘‘

تاریخ کے تعلق سے ذاتی سوچ پر امت شاہ کا مذاق اڑاتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا جو بیان سامنے آیا ہے اس میں انھوں نے کہا کہ ’’تاریخ کو پھر سے لکھنے کی کیا ضرورت ہے؟ تاریخ تو تاریخ ہے، اور ہم اسے کیسے بدل سکتے ہیں؟ کوئی ملک کی اصل تاریخ کو کیسے بدل سکتا ہے؟‘‘ نتیش کمار کا یہ بیان بہار میں این ڈی اے کے اندر ایک نئے تنازعہ کا سبب بن سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔