نتیش کمار جرائم پیشہ افراد کے سرپرست ہیں: تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ”نتیش کمار کے رکن پارلیمنٹ کانٹریکٹ کلر اور خونخوار قاتلوں کو اپنی رہائش میں چھپا کر رکھتے ہیں۔ پکڑے جانے پر کہتے ہیں یہ بدمعاش ہی میرے بھگوان ہیں۔‘‘

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور تیجسوی یادو
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور تیجسوی یادو
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے بھاگلپور سے حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) رکن پارلیمنٹ کے گھر کے دروازے سے خونخوار کانٹریکٹ کلر کی ہوئی گرفتار ی پر وزیراعلیٰ نتیش کمار کوجرائم پیشہ افراد کا سرپرست قرار دیا ہے۔ تیجسوی یادو نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ”نتیش کمار کے رکن پارلیمنٹ کانٹریکٹ کلر اور خونخوار قاتلوں کو اپنی رہائش میں چھپا کر رکھتے ہیں۔ پکڑے جانے پر کہتے ہیں یہ بدمعاش ہی میرے بھگوان ہیں۔ بہار میں مجرموں کے سب سے بڑے سرپرست وزیراعلیٰ نتیش کمار اپنی اس حصولیابی پر پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ مجال ہے کوئی اس پر سوال کرے۔“

واضح رہے کہ جمعہ کو بھاگلپور سے جے ڈی یو رکن پارلیمنٹ اجے منڈل کے گھوگھا واقع رہائش کے باہر سے پولیس نے خونخوار بدمعاش کپل یادو کو گرفتار کیا تھا۔ رکن پارلیمنٹ نے اس معاملے میں خود کو بے قصور بتاتے ہوئے کہاتھاکہ وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ ( کپل ) بدمعاش ہے، میرے لئے گھر آیا ہر شخص بھگوان کی طرح ہے۔ رکن پارلیمنٹ کے اسی بیان کو لے کر تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ہی کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔