امت شاہ کے ذریعہ ’بہار میں جلد انتخاب‘ سے متعلق بیان پر نتیش کمار نے دیا شدید رد عمل

پٹنہ سے لے کر دہلی تک سیاسی گلیاروں میں ان دنوں بحث گرم ہے کہ مودی حکومت وقت سے پہلے عام انتخاب کرا سکتی ہے، نتیش کمار نے کہا کہ حکومت ہند کو حق حاصل ہے کہ وہ پارلیمانی انتخاب کچھ پہلے کرا سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار / آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ وقت سے پہلے لوک سبھا انتخاب کرانے کید ہلی سے پٹنہ تک خبر گرم ہے۔ اس درمیان پیر کے روز امت شاہ کے بہار میں جلد انتخاب ہونے کا اندیشہ ظاہر کرنے پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنا شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے پیر کے روز کہا کہ ’’ملک میں جتنا جلد انتخاب ہو، اتنا اچھا ہے۔ ہم لوگ انتخاب کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔‘‘

دراصل بہار دورہ کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ بہار میں جلد انتخاب ہو سکتے ہیں۔ صحافیوں نے پیر کو جب اس بیان کے سلسلے میں نتیش کمار سے سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ ’’وہ لوگ تو پورے ملک میں جلد انتخاب کرانا چاہتے ہیں، تو جلد کرائیں، ہم لوگ تو انتظار کر رہے ہیں۔‘‘ نتیش کمار نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ حکومت ہند کو حق حاصل ہے کہ وہ پارلیمانی انتخاب وقت سے کچھ پہلے بھی کرا سکتی ہے۔


پارلیمنٹ میں ملک کے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر انتخابی کمشنرز کی تقرری کو لے کر لائے جانے والے ممکنہ بل پر نتیش کمار نے کہا کہ جو بھی بات سامنے آئے گی اس پر سبھی پارٹی کے لوگ اپنی بات رکھیں گے۔ ابھی کچھ کہنا مناسب نہیں، چیزوں کو سامنے آنے دیجیے، اس کے بعد سبھی بات رکھیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔