لالٹین سے پریشان ہیں نتیش اس لئے اڑا رہے ہیں مذاق: شیوانند

آرجے ڈی کے سینئر لیڈر شیوانندتیواری نے پارٹی کے انتخابی نشان لالٹین کو سماجی تحریک اور محروم طبقے کے عزت وقار کی علامت بتایا اورکہا کہ نتیش کو اس سے پریشانی ہورہی ہے، اس لئے وہ اس کامذاق اڑا رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پٹنہ: راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) کے سینئر لیڈر شیوانندتیواری نے پارٹی کے انتخابی نشان ” لالٹین “ کو سماجی تحریک اور محروم طبقے کے عزت وقار کی علامت بتایا اورکہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کو اس سے پریشانی ہورہی ہے ۔ اس لئے وہ اس کامذاق اڑارہے ہیں۔

تیواری نے آج یہاں کہاکہ نتیش کمار انتخابی اجلاس میں لالٹین کا مذاق اڑاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ گاﺅں گاﺅں میں اب بجلی آگئی ہے اس لئے بہار میں اب اس کی ضرورت نہیں ہے لیکن انہیں یہ سمجھنا چاہئے کہ جس لالٹین کو وہ صرف روشنی کا ذریعہ ماننے کی غلطی کر رہے ہیں وہ سماجی تحریک اور محروم طبقات کے عزت ووقار کی علامت بن چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سچ یہ ہے کہ لالٹین وزیراعلیٰ نتیش کمار کو چیلنج کررہا ہے اوراسی لئے وہ پریشان اور متفکر ہیں۔

آر جے لیڈر نے کہاکہ کمار نے جن فرقہ پرست طاقتوں کو ملک سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم لیا تھا آج وہ پھر سے ان ہی کے ساتھ مل گئے ہیں۔ جس نریندر مودی کی سیاست کو وہ فرقہ پرستی اور نفرت پر مبنی مانتے تھے آج انہیں کی وہ آرتی اتارنے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب لالٹین ابھی بھی اپنے راستے پر قائم و دائم ہے اور فرقہ پرست طاقتوں کو اکھاڑ پھینکنے میں مصروف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کمار کی قیادت میں ہی فرقہ پرست طاقتیں بہار میں اپنے پیر پھیلار ہی ہے۔

تیواری نے کہاکہ پسماندہ طبقہ ، انتہائی پسماندہ ، دلت ، قبائل اور خواتین کو استحصال ۔ ظلم سے آزادی دلانے کیلئے فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینا کمار ضروری مانتے تھے لیکن وہ ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑےنہیں ہو پائے ۔ انہوںنے کہاکہ کمار نے ملک کو جن سے آزاد کرانے کا عزم لیا تھا انہی کے سامنے اپنے آپ کو حوالے کردیا لیکن لالٹین تو اپنی جگہ پر قائم و دائم ہے اس لئے جب تک ان طاقتوں کو شکست نہیں دی جاتی ہے تب تک لالٹین کی ضرورت برقراررہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔