نتیش کابینہ کی میٹنگ میں 49 ایجنڈوں کو منظوری، 1800 نئی نوکریاں، گرام کچہری سکریٹری کے اعزازیہ میں اضافہ

بہار میں اسمبلی انتخابات سال کے آخر میں ہونے والے ہیں۔ اس سلسلے میں عوام کو راغب کرنے کے لیے نتیش حکومت مسلسل نئے نئے اعلانات کرتے ہوئے اسے کابینہ میں منظوری دے رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے قبل نتیش حکومت مسلسل اعلانات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں نتیش کابینہ کی آج منگل کو بھی میٹنگ ہوئی۔ نتیش کمار کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں 49 ایجنڈوں کو منظوری دی گئی۔ اس میں تعلیم، خواتین اختیارکاری، فن و ثقافت اور روزگار سے اہم معاملوں پر فیصلہ لیا گیا۔

میٹنگ میں گرام کچہری سکریٹری کا ماہانہ اعزازیہ 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 9 ہزار روپے کرنے کو منظوری دی گئی، جو یکم جولائی سے موثر ہوگا۔ محکمہ درج فہرست ذات اور قبائل فلاح محکمہ کے تحت نئے مںظور 40 رہائشی اسکولوں میں 2+10 کے نئے تعلمی اور غیر تعلیمی عہدوں کو بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔ کُل 1800 آسامیاں بنائی جائیں گی۔


نتیش کابینہ نے پٹنہ ڈویژن یا ہیڈکوارٹر میں کھیل ڈھانچے کی تعمیر کے لیے 100 ایکڑ زمین تحویل میں لینے کے لیے 574 کروڑ 33 لاکھ روپے منظور کیے۔ اس کے علاوہ جے پی گنگا پتھ کے تعمیری کام کے لیے 4119 کروڑ روپے کو منظوری دی گئی۔

بہار ہوم گارڈ کے جوانوں کا ڈیوٹی بھتہ/تربیتی بھتہ 774 روپے (فی کام کے دن) سے بڑھا کر پولیس کے ایک دن کے کم از کم اجرت کے مطابق 1121 روپے کرنے کے سلسلے میں منظوری دی گئی۔ نتیش کابینہ نے اعلان کے مطابق ریاست میں 7 ضلعوں میں نئے میڈیکل کالج کھولنے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ۔ کشن گنج، کٹیہار، روہتاس، شیوہر، لکھی سرائے، ارول اور شیخ پورہ ضلعوں میں نیا میڈیکل کالج اسپتال کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


وہیں محکمہ صحت نے ریاست کے سرکاری کالج ،ڈینتل کالج، آیوروید یونانی اور ہیومیوپیتھی اور فیزیو تھیراپی اور آکیوپیشنل تھیراپی کے انٹرن کرنے والے طلبا کے انٹر رقم میں اضافہ کر دیا ہے۔ فی ماہ 20000 حاصل کرنے والے انٹرن کو اب 27000 روپیہ دیا جائے گا جبکہ 15000 حاصل کرنے والے کو 20000 روپے فی ماہ انٹرن کی رقم ملے گی۔ کابینہ کی میٹنگ میں مختلف محکموں کے لیے 3233 نئے عہدے بنانے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔