نیتی آیوگ کا ملک میں ہنرمندی کی ترقی کے لیے کاروباریوں کو مقامی زبانوں میں تربیت دینے کا فیصلہ

نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار نے بتایا کہ کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لئے اٹل انوویشن مشن کے تعاون سے اپنی طرح کا پہلا لسانی اختراعی پروگرام ورنا کیولر انوویشن پروگرام شروع کیا ہے۔

نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار
نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار
user

یو این آئی

نئی دہلی: نیتی آیوگ نے پورے ملک میں اختراعات اور ہنر مندی کی ترقی کے لئے مقامی زبانوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے لسانی اختراعی پروگرام شروع کیا ہے۔ نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار نے بدھ کو یہاں بتایا کہ پورے ملک میں اختراع کرنے والوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لئے اٹل اینوویشن مشن کے تعاون سے اپنی طرح کا پہلا لسانی اختراعی پروگرام ورنا کیولر اینوویشن پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کے تحت 22 علاقائی زبانوں میں اختراع کرنے والوں اور کاروباری افراد کو تربیت دی جائے گی۔

راجیو کمار نے بتایا کہ پروگرام کے لئے ضروری صلاحیت کی تعمیر کے لئے 22 شیڈول زبانوں میں تربیت دی جائے گی۔ہر ایک ورک فورس میں مقامی زبان کا ٹیچر، موضوع ماہرین، تکنیکی مصنف، اور علاقائی اٹل انکیوبیشن سنٹر کی ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ دسمبر 2021 سے اپریل 2022 کی مدت میں ورک فورس کو تربیت دینے کے بعد مقامی سطح پر کھول دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی کاروباریوں، کاریگروں اور اختراعی ڈیزائن ماہرین کا ایک مضبوط مقامی نیٹورک بنانے میں مدد ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔