این آئی آر ایف رینکنگ 2023: ٹاپ-10 یونیورسٹیز میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملا تیسرا مقام، دیکھیں پوری فہرست

کالجوں کی رینکنگ میں دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاؤس کالج کو پورے ملک کا بہترین کالج قرار دیا گیا ہے، ملک بھر کے ٹاپ-10 کالجز میں سے 5 کالج دہلی یونیورسٹی سے منسلک ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مرکزی وزارت تعلیم نے ملک بھر کے کالجوں اور دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کی این آئی آر ایف رینکنگ جاری کی ہے۔ مجموعی رینکنگ میں آئی آئی ٹی مدراس ملک کا بہترین تلعیمی ادارہ بنا ہے، وہیں کالجوں کی رینکنگ میں دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاؤس کالج کو پورے ملک کا بہترین کالج قرار دیا گیا ہے۔ اس رینکنگ میں دہلی یونیورسٹی کا ہی ’ہندو کالج‘ دوسرے مقام پر ہے۔ رینکنگ کے مطابق ملک بھر کے سرفہرست 10 کالجوں میں سے پانچ کالج کا تعلق دہلی یونیورسٹی سے ہے۔ تیسرے مقام پر چنئی کا پریسیڈنسی کالج، چوتھے مقام پر کوئمبٹور کا پی ایس جی آر کرشنمل مہیلا کالج اور پانچویں مقام پر سینٹ جیویرس کالج ہے۔

یونیورسٹیوں کی بات کی جائے تو قومی رینکنگ میں دہلی یونیورسٹی کی بہترین کارکردگی کے ساتھ ہی اب دہلی یونیورسٹی آئندہ تعلیمی اجلاس سے طلبا کے لیے بی ٹیک پروگرام بھی شروع کرے گا۔ یہاں جے ای ای مینس کے ذریعہ سے تین انجینئرنگ نصابوں میں داخلہ دیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے مطابق ٹیکنالوجی فیکلٹی کے ذریعہ چلنے والے تین نصابوں میں بی ٹیک کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ، بی ٹیک الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن انجینئرنگ اور بی ٹیک الیکٹریکل انجینئرنگ شامل ہیں۔


بہرحال، قومی یونیورسٹی رینکنگ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو کو پہلا مقام، جے این یو کو دوسرا مقام اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ اس رینکنگ میں تیسرے مقام پر جادو پور یونیورسٹی (کولکاتا) اور پانچویں مقام پر منی پور ہایر ایجوکیشن اکادمی- منی پال ہے۔ اسی طرح امرتا وشو دیاپیٹھم کوئمبٹور، ویلور تیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ ویلور، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور حیدر آباد یونیورسٹی (حیدر آباد) کو بالترتیب چھٹا، ساتواں، آٹھواں، نواں اور دسواں مقام حاصل ہوا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے یونیورسٹی کو ملک میں تیسرا مقام ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’مجھے بہت خوشی ہے کہ جامعہ ایک بار پھر ملک کی سرفہرست 3 یونیورسٹیز میں شامل ہوا ہے۔ ہم یونیورسٹی میں تعلیم، تربیت اور تحقیق کے معیار میں بہتری کے لیے لگاتار کوششیں کر رہے ہیں۔ این آئی آر ایف رینکنگ میں ہم 2016 میں 83ویں رینک سے سے آگے بڑھ کر 2022 میں تیسری رینک پر پہنچے تھے اور اس سال بھی ہم نے اسے برقرار رکھا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے سالوں میں یونیورسٹی سبھی پیمانوں پر اپنی کارکردگی میں بہتری کرے گی۔‘‘


اگر ملک کے بہترین مینجمنٹ اداروں کی بات کی جائے تو اس رینکنگ میں آئی آئی ایم-احمد آباد ملک بھر میں پہلے مقام پر ہے۔ آئی آئی ایم-بنگلور دوسرے، آئی آئی ایم-کوزیکوڈ ٹیسرے، آئی آئی ایم-کلکتہ چوتھے اور آئی آئی ٹی-دہلی پانچویں مقام پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */