نربھیا کیس: مجرم پون کا دفاع کرنے والے وکیل برے پھنسے، بار کونسل نے بھیجا نوٹس

پون کو نابالغ ثابت کرنے کی کوشش کرنے والے وکیل اے پی سنگھ کو دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اب بار کونسل آف دہلی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر ان کا جواب مانگا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نربھیا کیس میں قصواروں کے وکیل اے پی سنگھ کو دہلی کی بار کونسل نے نوٹس جاری کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، بار کونسل نے ان سے دو ہفتے کے اندر جواب بھی طلب کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہائی کورٹ نے حال ہی میں دہلی بار کونسل سے اے پی سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا تھا۔ ساتھ ہی ان کے اوپر 25 ہزار کا جرمانہ بھی لگایا گیا تھا۔ وکیل اے پی سنگھ پر الزام ہے کہ سمن کے بعد بھی وہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔


غور طلب ہے کہ نربھیا کیس میں قصوروار پون کو بچانے کی کوشش میں وکیل اے پی سنگھ فرضی واڑا بھی کر بیٹھے تھے۔ ان پر الزام لگا ہے کہ قصوروار پون کو نابالغ ثابت کرنے کے لیے انھوں نے جو کاغذات پیش کیے تھے، وہ فرضی تھے۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے ایک طرف جہاں پون کی عرضی خارج کر دی تھی، وہیں اے پی سنگھ کو پھٹکار لگائی تھی۔ ہائی کورٹ نے قصوروار کے وکیل اے پی سنگھ کو عرضی دہندہ کے فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ لگانے اور عدالت کا وقت برباد کرنے کے لیے پھٹکار لگائی تھی۔


واضح رہے کہ مجرم پون نے ہائی کورٹ سے عرضی خارج ہونے کے فیصلے کو اب سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت وہ نابالغ تھا، اس دلیل پر ہائی کورٹ نے غور نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نربھیا کیس میں چاروں مجرموں کے لیے جمعہ کو نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیا۔ چاروں قصورواروں کو یکم فروری کو پھانسی دینے کا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا۔ پھانسی یکم فروری کو صبح 6 بجے دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */