کولکاتا کی کثیر منزلہ عمارت میں آگ، 9 لوگوں کی موت

کولکاتا کی نیو کوئلہ گھاٹ بلڈنگ میں آ گ لگی جس میں 9 لوگوں کے مرنے کی خبر ہے اور اس بلڈنگ میں مشرقی اور جنوبی ریلوے کے زونل دفاتر ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

کولکاتا کے اسٹرینڈ روڈ علاقہ میں پیر کی شام کو ایک کثیر منزلہ عمارت کی 13 ویں منزل میں آ گ لگی اور اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق اس میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی موقع پر پہنچی اور حادثہ کی پوری معلومات حاصل کی۔

اس حادثہ کے بعد ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دس دس لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ۔ ریلوے نے اس پورے معاملہ کی جانچ کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔


دوسری جانب مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی نے ریلوے کے افسران پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلوے کی جائداد ہے اور یہ ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں ریلوے پر یہ بھی الزام لگایا کہ بیان دئے جانے تک ریلوے کا کوئی افسر بھی موقع پر نہیں پہنچا تھا ۔


واضح رہے آگ لگنے کا واقعہ شام چھہ بج کر دس منٹ پر پیش آ یا ۔ ریاستی وزیر نے دیر رات اطلاع دی تھی کہ آ گ پر قابو پا لیا گیا ہے اور آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں موقع پر پہنچی تھیں ۔اس بلڈنگ میں ریلوے کے دفاتر ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Mar 2021, 8:11 AM
/* */