تلنگانہ کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں معمول سے دو ڈگری کی کمی درج

اسی دوران ریاست کے کئی مقامات پر صبح کی اولین ساعتوں میں درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔اسی لئے فٹ پاتھس پر سونے والے افراد سردی سے کافی متاثر ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے شمالی حصوں سے اس مرتبہ آنے والی گرم ہواؤں کے نتیجہ میں ریاست کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں معمول سے دو ڈگری کی کمی درج کی جا رہی ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں درجہ حرارت 18 ڈگری درج کیا جا رہا ہے۔ تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں درجہ حرارت معمول سے 14ڈگری کے برخلاف 19ڈگری سلسیس درج کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات حیدرآباد کی ڈائریکٹر کے ناگارتنا نے کہا کہ ہواؤں میں تبدیلی، شہریانے، گاڑیوں کی آلودگی میں اضافہ اور بارش کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ تلنگانہ کے بیشتر حصوں میں اقل ترین درجہ حرارت رہنے کے امکان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں گزشتہ سال کے موسم سرما اور موجودہ سال کے موسم سرما میں فرق نظر آرہا ہے کیونکہ درجہ حرارت میں تبدیلی ہوئی ہے۔


اسی دوران ریاست کے کئی مقامات پر صبح کی اولین ساعتوں میں درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔ریاست کے کئی علاقوں کے عوام سردی سے پریشان ہیں۔ فٹ پاتھس پر سونے والے افراد سردی سے کافی متاثر ہیں جو سردی سے بچنے کے لئے کمبل اور لحاف کا استعمال کر رہے ہیں۔ فٹ پاتھس پر سونے والے کئی ایسے افراد بھی ہیں جن کے پاس کمبل یا لحاف کے علاوہ سردی سے بچنے کے لئے کوئی چیز نہیں ہے۔

حیدرآباد کے نیکلس روڈ، ٹینک بنڈ علاقوں میں سردی کی لہر کے سبب دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عوام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موسم سرما کی ابتدا ہی میں ایسی صورتحال ہے تو پھر آئندہ دنوں میں ریاست میں سردی کی صورتحال کیسی رہے گی؟ سردی کے سبب سڑکوں پر رات کے اوقات میں عوام کے ہجوم میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ لوگ صبح میں گرم لحافوں سے نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔