این آئی اے نے سری نگر میں حریت لیڈر ایاز اکبر کی جائیداد کی قرق

نوٹس میں کہا گیا کہ اس جائیداد کو این آئی اے میں درج ایک کیس آر سی – 10120177/ این آئی اے / ڈی ایل آئی مورخہ 31 مئی 2023 کے تحت این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت کے احکامات پرمنسلک کیا گیا ہے۔

این آئی اے، علامتی تصویر آئی اے این ایس
این آئی اے، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح حریت (گ) کے لیڈر ایاز اکبر کی سری نگر کے شالہ ٹینگ میں واقع غیر منقولہ جائیداد قرق کر دی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے شالہ ٹینگ میں ایاز اکبر کی غیر منقولہ جائیداد قرق کرکے اس پر قرقی کا نوٹس چسپاں کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک کنال 10 مرلے اراضی کی یہ جائیداد این آئی اے کی ایک عدالت کے احکامات پر منسلک کر دی گئی ہے۔

جایئداد پر چسپاں قرقی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 'عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ محمد اکبر کھانڈے ولد عبدالرحمان کھانڈے ساکن ملورہ نزدیک امام البنا مسجد پولیس اسٹیشن پارمپورہ سری نگر کے نام درج موضع شالہ ٹنیگ سری نگر میں غیر منقولہ جائیداد ایک کنال 10 مرلے اراضی زیر سروے نمبر31 کو قرق کیا گیا ہے۔


نوٹس میں کہا گیا کہ اس جائیداد کو این آئی اے میں درج ایک کیس آر سی – 10120177/ این آئی اے / ڈی ایل آئی مورخہ 31 مئی 2023 کے تحت این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت کے احکامات پرمنسلک کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ محمد اکبر کھانڈے، ایاز اکبر جو گذشتہ 6 برسوں سے تہاڑ جیل میں بند ہیں، کے والد ہیں۔ این آئی اے نے پیر کے روز کپوارہ میں ظہور احمد شاہ وٹالی کے نام درج 17 جائیدادیں قرق کیں تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔