کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
ذرائع کے مطابق شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں علی محمد بٹ ساکن مراد پورہ کے گھر پر چھاپے مارے گئے جبکہ بارہمولہ میں نیو کالونی فتح پور میں مشتاق احمد بٹ کے گھر پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی گئیں۔

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کی صبح وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں علی محمد بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکن مراد پورہ کے گھر پر چھاپے مارے گئے جبکہ بارہمولہ میں نیو کالونی فتح پور میں مشتاق احمد بٹ ولد عبدالاحد بٹ کے گھر پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی گئیں۔ اس کے علاوہ بھی کچھ مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چھاپہ مار کارروائیاں این آئی اے دفتر میں پہلے ہی درج ایک کیس کے سلسلے میں ڈالی جا رہی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔